سرینگر // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں کابینہ نے کئی معاملات کو منظوری دی۔ کابینہ نے انڈر سیکریٹریوں کی 6اور پرائیویٹ سیکریٹریوں کی11اسامیاں معرض وجود میں لانے کو منظوری دی۔اسکے علاوہ کابینہ نے 6سپیشل سیکریٹریوں کے احکامات صادر کئے جن میں غلام قادر بٹ(ریٹائر)دلشاد احمد بابا، محمد اقبال میر (ریٹائر) عبدالمجید بٹ فیاض احمد شیخ اور دلشادہ شاہین شامل ہیں۔کابینہ نے اضافی آنگن واڑی ورکروں کی اسامیوں کو بھی منظوری دی۔کابینہ میٹنگ میں آی سی ڈی ایس ڈائریکٹوریٹ میں3361آنگن واڑی ورکروں کی اسامیاں معرض وجود میں لانے کے احکامات صادر کئے۔اسکے علاوہ سپر وائزروں کے134اسامیوں کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ نے ریاستی پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کی منظوری دی ہے جس کے تحت 220کے وی ٹرانسمیشن لائشن کو آلسٹینگ سرینگر سے لیہہ تک پہنچایا جائے گا۔کابینہ نے محکمہ خزانہ کو اس ٹرانسمیشن لائن کیلئے ضروری نوٹفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی ۔اس دوران کابینہ نے جموں وکشمیر آئی ٹی سروس کے قیام کی بھی منظوری دی ۔جے کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس کے قیام سے مختلف محکمہ جات میں آئی ٹی اسامیوں کی بھرپائی کیلئے اقدام کئے جاسکیں گے ۔اس کے علاوہ انسانی وسائل برائے سپلائی و سروس کارپوریشن کے قیام کو بھی منظوری دی گئی ہے اسکے علاوہ سپیشل سیکریٹریز کی ترقی کو بھی منظوری دی گئی ہے ۔کابینہ نے ایک اور فیصلے میں ریاستی اسمبلی کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکورٹی کے دو اسامیوں کی بھی منظوری دی۔کابینہ نے لارنو کوکرناگ اور لتر پلوامہ میں سب ٹریجریاں قائم کرنے کو بھی منظوری دی۔ان ٹریجریوں کے لئے الگ الگ 7اسامیوں کی بھی منظوری دی گئی۔کابینہ نے بائیو ٹیک پارک قائم کرنے کے احکامات بھی صادر کئے جس کے لئے سڈکو کو زمین الاٹ کرنے کے لئے کہا گیا۔