جموں//نوجوانوں کی مختلف ایوئینٹوں میں شرکت کرنے کی سراہنا کرتے ہوئے سابقہ وزیر و سینئر ریاستی نائب صدر نیشنل کانفرنس سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کہا ہے کہ ریاست کے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی ایوئنٹوں میں شہرت حاصل کرنے کی صلاحیت ہے۔ان باتوں کا اظہا رانہوں نیگُڑھا سلاتھیہ میںسانبہ پرائیمر لیگ کرکٹ ٹورنامینٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور ایک دن آئے گا جن ریاست کے کرکٹ کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہونگے اور ریاست کا نام روشن کریںگے۔انہوں نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرنے سے ذہانت کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی، تاکہ وہ بڑے بڑے ٹورنامینٹوں میں شرکت کر سکیں گے۔انہیں نے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کے جوش و جذبہ کی سراہنا کی او اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے ٹورنا مینٹوں سے انہیں عالمی معیار کے مقابلوں میں شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نے ٹورنامیینٹ میں شرکا کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ فقط ایک ہی ٹیم فاتح ہوگی لیکن اس سے کھیل ختم نہیں ہوتی ہے۔انہون نے کہا کہ اس جذبہ کے ساتھ کھیل کر کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرسکتے ہیں۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ نتھوال الیون اور گرہ میدی الیون کے درمیان کھیلا گیا ۔ٹورنامنٹ میں کل ملا کر 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔اس موقعہ پر لیکچرار ڈاکٹر روپالی سلاتھیہ، لیکچرار عابد خان ،کے علاوہ سابقہ سرپنچ رمن سلاتھیہ، موہن لعل، ایسر سنگھ، درشن چودھری، بھگوان داس،سبھاش چندر ، سودا گر گپتا، وغیرہ بھی موجودتھے۔ٹورنامینٹ کا اہتمام جتندر سلاتھیہ، کھنو منگلیشور سنگھ، اکھل سلاتھیہ، شُبھم سلاتھیہ، سوکھیا سلاتھیہ، سندیپ سنگھ و سدرشن سنگھ نے کیا تھا ۔