سرینگر// حریت (ع) ترجمان نے کہا ہے کہ جبر و استبداد اور زور زبردستی کی کاروائیوں میں سرکاری فورسز نے جہاں کشمیر کے طول وعرض میں نہتے شہریوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ماردھاڑ ، مکانات کی توڑ پھوڑ ، اسباب خانہ کی لوٹ اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوںکی دھجیاں بکھیر دی ہیں وہیں پکڑ دھکڑ ، شبانہ چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ ریاستی حکومت جہاں ایک طرف شعبہ تعلیم اور طلبہ کے مستقبل کے حوالے سے کافی فکرمند ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے وہاں دوسری طرف دائود احمد زرگراور اس جیسے سینکڑوںطلبہ کو ناکردہ گناہوں کی پاداش میں سیفٹی ایکٹ کے تحت کشمیر سے باہر کی جیلوں میں نظربند کیا جا رہا ہے جو واضح طور پر حکمرانوں کی انتقام گیری پر مبنی سیاست کاری ہے۔ترجمان کے مطابق ان کاروائیوں سے حکومت آزادی پسند قیادت کے ساتھ ساتھ محب وطن کشمیری نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کرنا چاہتی ہے ۔