عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ ان کی جماعت ’کسی بھی الیکشن سے خوفزدہ نہیں‘اور جموں و کشمیر کے عوام کاریاستی درجہ بحال ہونا اُن کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’راجیہ سبھا انتخابات کا انعقاد جموں و کشمیر میں فوری طور پر کیا جانا چاہئے تاکہ سیاسی عمل کو مکمل جمہوری شکل دی جا سکے۔ناصروانی نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے ہر موڑ پر جمہوریت کا دفاع کیا ہے اور آج بھی ہم الیکشن میں جانے کیلئے تیار ہیں لیکن ہمارا سب سے پہلا مطالبہ ریاستی درجہ کی بحالی ہے، جو کسی مرحلے پر رعایت نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو سیاسی، آئینی اور سماجی سطح پر مساوی حقوق ملنے چاہئیں، جیسا کہ ملک کے دیگر ریاستوں میں شہریوں کو حاصل ہیں۔