عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// سپریم کورٹ نے پیر کے روزجموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی 10 اکتوبر کو درج ہے۔14 اگست کو چیف جسٹس بی آر گاوائی کی سربراہی والی بنچ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ریاست کا درجہ بحال کرنے کی ایک الگ درخواست پر مرکز سے8 ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا تھا۔ایک وکیل نے بنچ کو بتایا، جس میں جسٹس این وی انجاریا بھی شامل تھے”میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کا مطالبہ کر رہا ہوں، جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جانا تھا،” ۔سی جے آئی نے پیر کو سماعت کی تاریخ کو آگے بڑھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا”یہ پہلے ہی 10 اکتوبر کو درج ہے،” ۔جسٹس گاوائی نے کہا، “ہم آئینی بنچ کی سماعت کے درمیان ہیں(بنچ گورنرز اور صدر کے لیے ٹائم لائنز طے کرنے پر صدارتی ریفرنس کی سماعت کر رہی ہے)”۔مرکز کا جواب طلب کرتے ہوئے، بنچ نے پہلے کہا تھا، “آپ کو زمینی حقائق کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا آپ پہلگام میں جو کچھ ہوا اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔‘‘