جموں//جموں وکشمیر پردیش کانگرس کمیٹی نے محبوبہ مفتی سرکار کو بر طرف کر نے کا مطالبہ کیاہے۔کانگریس کاکہناہے کہ یہ حکومت امر ناتھ جی کے یاتریوں کو تحفظ فراہم کر نے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے اور اس سے یہ بات صاف عیاں ہو چکی ہے کہ وادی سیکورٹی کی حالت کس قدر خراب ہے۔جموں شہیدی چوک میں واقع پردیش کانگرس کے صدر دفتر میں آج یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدرشام لال شرما نے وادی کشمیر میں روز بروز بگڑرہی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں امر ناتھ جی کے یاتریو ں پر کئے گئے حملے سے یہ بات صاف ظاہر ہو گئی ہے کہ وادی میں حفاظتی صورت حال کس قدر ابتر ہے۔اس موقعہ پر نائب صدر رمن بھلہ،اعلا ترجمان روندر شرما،جنرل سیکریٹریز یوگیش سہانی،ایس منجیت سنگھ،وکرم ملہوترا،منموہن سنگھ،شریمتی نمریتا شرمابھی موجود تھے جنہوں نے وادی کی صورت حال پر سخت تشویش ظہار کی۔شام لال شرما نے کہاکہ جب یاتریوں پر حملے کی واضح رپورٹس اور وار ننگ تھی تو پھر یاتریوں پر حملے سے صاف ظہار ہے کہ کئی نہ کئی حفاظتی انتظامات میں کمی یا خامی ہے۔ان حالات سے صاف ظاہر ہے کہ مفتی سرکار مکمل طور سے ناکام ہو چکی ہے اس لئے اسے جلد ازجلد مستفی ہو جانا چایئے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں بگڑرہے حالات ، پاکستان کی سرحد پر فائیرنگ کی وجہ سے تشویشناک صورت حال بنی ہوئی ہے مگر مرکزی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں ہمارے سپاہی شہید ہو رہے ہیں۔پاکستان سرحدوں پر فائیرنگ کر رہا ہے ،چین ہمیں کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ وزیر اعظم کی ۵۶ انچ کی چھاتی کہاں گئی۔رمن بھلہ نے کہا کہ پی ڈی پی۔ بی جے پی کی سرکار ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔اور حفاظتی صورت حال اس سرکار کے کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک یہ سرکار اقتدار میں رہے گیریاست میں حالات بہتر نہیں ہو سکتے ہیں۔اس لئے اس سرکار کو فوری طور سے مستفی ہو جانا چایئے۔