سرینگر//جے کے بنک میں سب سے بڑے حصہ دار ،ریاستی حکومت نے ریاست کے قابل فخر ادارے کو مدد فراہم کرنے کا وعدہ بند ہے ۔کمشنر سیکریٹری،فائنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت جموں وکشمیر نوین کمار چودھری نے ان خیالات کا اظہارجے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمدسمیت دیگر معززین کی موجودگی میں یہاں ایس کے آئی سی سی سرینگر میں منعقدہ79ویں اے جی ایم کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ایک نازک موڑ پرجب بنک اضافی سرمایہ کی ضرورت کا بے حد محتاج تھا تو حکومت جموں وکشمیر نے اس میں532کروڑ روپے داخل کئے اور اس طرح سے اس کا حصہ53فیصد سے بڑھ کر59.23فیصد تک پہنچایا ۔اس سرمایہ ادخال سے بنک کے تمام متعلقین کے اعتماد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسکی نمو و توسیع ہوگی ؎۔اس نے بنک کو مزید 700کروڑ روپے مارکیٹ سے حاصل کرنے میں مدد دی ۔ہم لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت اس اہم ادارے کی عزت افزائی و تحفظ میں پیش پیش رہے گابورڑ کے ڈائریکٹرس کی تعیناتی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جناب چودھری نے کہاکہ ریگولرٹی قواعد رز بروز سخت ہورہے ہیں اور بنک کی 1938کے قیام کے بعد سے ان دفعات کا اطلاق لازمی ہوگیا تھا تاہم بنک انتظامیہ اس بارے میں حساس ہے اور بورڑ کی اصلی شناخت برقرا ر رکھتے ہوئے ان نئے قواعد کی رو سے عمل درآمد کیا گئاانہوں نے کہاکہ ہم بنک کی کارکردگی پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔