Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

ریاستی حکومت پر آر ایس ایس کا زور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 12, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

ناگپور// راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے سرحد پار سرجیکل اسٹرائک اور جموں و کشمیر میں کی گئی کارروائیوں کے لئے فوج اور دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کے خلاف چلائی گئی سفارتی مہم کے لئے مودی حکومت کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کو سرحدوں پر زیادہ چوکسی برتنے کو کہا۔ بھاگوت نے کہا 'ہمیں اس طرح کی مزید کوشش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سرحد پر ایک لمحے کی لاپروائی بھی مہنگی پڑ سکتی ہے '۔ انہوں نے کہا کہ سارا جموں و کشمیر بشمول، میر پور، گلگت و بلتستان بھارت کے اٹوٹ انگ ہیں۔رفیوجیوں کو شہری حقوق دینے کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری کو ممکن بنایا جائے جنہیں وادی سے زبردستی نکالا گیا۔ریاست کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ریاست میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اسکے پیچھے سرحد پار کی سرگرمیاں ہیں، جو صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سارا کشمیر ہمارا ہے کے حوالے سے ہمارے لیڈروں کا عزم بالکل سہی ہے اور ضرورت امر کی ہے کہ اسے عملی طور پر بھی دکھایا جائے۔بھاگوت نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے ساتھ ہی انتظامیہ کو مقامی لوگوں کا تعاون حاصل کرنا چاہیے تاکہ دراندازی کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو مرکز کیساتھ قریبی تال میل سے کام کرنا چاہیے تاکہ ایک ہی پالیسی اور ایک ہی سمت کا تعین کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ قوم پرست قوتوں کو مضبوط کیا جائے اورنا قابل فہم سرگرمیوں کو ختم کیا جائے۔ ریاستی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر ایس ایس چیف نے کہا کہ یہاں کئی معاملات سے مسلسل آگ لگ رہی ہے۔انکا کہنا تھا’’تقسیم کے وقت پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے پاکستانی ہندئو پناہ گزیر یہاں منتقل ہوئے اور مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ انہیں اپنے حقوق فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان لوگوں کی تیسری نسل جموں وکشمیر میں زندگی گزر بسر کر رہی ہے تاہم ابھی تک انہیں شہریت کا حق نہیں دیا گیا، انکے پاس راشن کارڈ تک نہیں، نوکریاں نہیں، وہ کب تک انتظار کریں گے۔کشمیری پنڈتوں کا ذکر کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ چار دہائیوں سے  وہ اپنے گھروں سے دور ہیں تاہم انہیں اس جگہ زندگی گزارنے کا حق فراہم کیا جانا چاہیے جہاں وہ پہلے رہتے تھے اور اس سلسلے میں انہیں تحفظ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہندوئو اور محب بان وطن کو تمام طرح کا تحفظ فراہم کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی صورتحال اور ماحول پیدا کرنے کی ضروررت ہے جہاں انہیں انصاف ملے۔ بھاگوت نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے خوابوں کو پورا کرنا ہوگا، اس کے بعد ہی ان لوگوں کو اس بات پر یقین ہوگاکہ انہیں دیگر ریاستوں کی طرح ہی شہری حقوق فراہم کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں پی ڈی پی کی سربراہی میں بی جے پی کی مخلوط سرکار ہے، انہیں یہ بات لازمی بنانی چاہیے کہ ایک جواب دہ اور صاف ستھری انتظامیہ ہو۔آر ایس ایس چیف نے کہا کہ بھارتی فوج نے سرحد پار لوگوں کو ایک معقول پیغام دیا ۔ موجودہ احتجاجی لہر پر تبصرہ کرتے ہوئے بھاگوت کا کہنا تھا کہ ا س ہنگامے کے پیچھے جو لوگ ہے ان سے سختی کے ساتھ نپٹنے کی ضرورت ہے اور یہ پیغام جانا چاہیے کہ صبر کی بھی حد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب سرحدوں کو تحفظ فراہم کرنے کا معاملہ ہو تو کسی بھی چیز کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ کشمیر میں قوم پرستی کا جذبہ ابھارنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو پر تشدد احتجاجی لہر تھی وہ اب سرد ہو چکی ہے اور اب وہاں پر قوم پرستی کا جذبہ ابھارنا چاہیے۔بھاگوت نے کہا کہ ریاستی حکومت اور انتظامیہ نے جموں اور لداخ کیساتھ جو امتیازی اپروچ اختیار کیا ہے اسے فوری طور ختم کیا جانا چاہیے۔انکا کہنا تھا’’اگر ریاستی سرکار اور انتظامیہ قومیت کے احساس کیساتھ اپنی ڈیوٹی صاف،مکمل توجہ، غیر جانبدار اور شفاف طریقے سے انجام دے،تبھی وادی کے عوام جیت اور اعتماد کی کیفیت محسوس کریں گے اور لوگوں کو یکجا کرنے کا عمل آگے بڑھے گا‘‘۔انہوں نے کہا ’’اس وقت اولین ضرورت اس امر کی ہے کہ قومیائی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے قومیت کو مضبوط بنا کر اسے مستحکم کیا جائے تاکہ قومیت کو فروغ مل سکے اور ریاستی و مرکزی سرکارین اس سمت میں کود کو وعدہ بند کرے۔  

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیر سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی ہو گی ، صبح کی اسمبلی کھلے میدانوں میں منعقد نہ کی جائے : سکینہ ایتو
تازہ ترین
حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت:جاوید احمد رانا
تازہ ترین
ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کو کہا
تازہ ترین
بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

بچوں کو مارنا ہمارا مشغلہ | اسرائیلی فوج کے سابق جنرل کا اعتراف

May 21, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت | ہسپانوی پارلیمنٹ میں پابندی کی قرارداد منظور

May 21, 2025
بین الاقوامی

فضائی حملوں میںمزید 100فلسینی جاں بحق

May 21, 2025
بین الاقوامی

فرانس میں کشتی الٹ گئی، تارک وطن ہلاک، 200 کو بچا لیا گیا

May 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?