جموں//صوبائی یوتھ نیشنل کانفرنس کے صدراعجازجان نے کہاہے کہ پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت ریاست کے نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح سے ناکام ثابت ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے بے روزگارنوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے سے متعلق موجودہ حکومت کی پالیسی بالکل بے کاراور ناکارہ ہے۔ اعجازجان یہاں شیرکشمیربھون میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقعہ پرجموں کے متعددنوجوانوں نے یوتھ نیشنل کانفرنس میں شمولیت ۔اعجازجان نے ان نوجوانوں کاپرجوش خیرمقدم کیااورکہاکہ ان نوجوانوں کی شمولیت سے جموں میں نیشنل کانفرنس مزیدمضبوط بن جائے گی۔انہوں نے ریاست کے متعددمحکموں میں خالی پڑی اسامیوں کوپُرنہ کرنے کی سرکارکی بھرتی پالیسی کی مذمت کی۔اعجازجان کے علاوہ ضلع صدرروہت کیرنی اوررتیش کول نے وانی این سی ،ساحل سنگھ جموال،نتیش گوسوامی ان میں رضاحسن ، انکش شرما، وکاس شرما، وانیس بیرسنگھ ، ترسیم چند، ساحل شرما،اعجاز احمدوانی ،مجتبیٰ لون اوردیگران شامل ہیں۔