ریاستی باز آبادکاری کونسل میٹنگ کی صدارت

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
 رینگر//چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے سٹیٹ رہیبلٹیشن کونسل کو ملی ٹنسی سے متاثرہ تمام افراد بشمول بیوائوں ، یتیموں ، جسمانی طور ناخیز افراد اور کونسل میں درج بزرگوں کو ڈی بی ٹی طریقے کا ر کے تحت ان کے بینک کھاتوں میں براہِ راست مالی امداد پہنچانے کی ہدایت دی۔قریباً 90فیصد مستحقین کو ڈی بی ٹی کے طریقے کار کے تحت لایا گیا ہے جبکہ ڈی بی ٹی کے تحت صد فیصد کوریج  اور مستحقین سے متعلق دیگر تفاصیل و یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹوں کو مرکزی وزارت برائے سماجی انصاف و بااختیاری کو بھیجنے کے لئے 15اگست 2017کی ڈیٹ لائن مقرر کی گئی ہے۔ ایس آر سی کی ایگزیکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران چیف سیکرٹری نے کہا کہ مستحقین کے بینک کھاتوں کو آدھار اور ریاستی اور مرکزی سیکموں کے ساتھ جوڑنے سے انہیں معمول کے مطابق پنشن اور وظیفہ کے ساتھ ساتھ دیگر فوائد بھی حاصل ہوں گے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈی بی ٹی اور آدھار سے سرکاری خدمات کی فراہمی کاعمل آسان ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں شفافیت اور فعالیت آتی ہے اور مستحقین کو بھی ان کا حق براہ راست  نہایت ہی آسانی سے ملتا ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری مرکزی وزارت سماجی انصاف بااختیاری غزالہ مینائی، پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری سماجی بہبود ، مرکزی وزارت کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔دوران میٹنگ ایگزیکٹیو کونسل نے 8.01کروڑ روپے کی مالیت کا ایکشن پلان برائے 2017-18منظور کیا جس کے تحت 7704 ملی ٹنسی سے متاثرہ افراد بشمول بیوائوں ، بیٹیوں ، بزرگورں اور جسمانی طور افراد لائے جائیں گے۔ ایکشن پلان 2017-18 ء کے تحت 1842 یتیموں کے لئے 1.65کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔موٹرائزڈ ٹرا ئی سائیکلوں کی بڑھتی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایگزیکٹیو کونسل نے مزید 290ٹرائی سائیکلوں کے حصول کے لئے منظور ی دی ہے۔ مزید موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلوں، وہیل چیئروں ، سکوٹی اور جسمانی طور ناخیزافراد کے لئے دیگر سازو سامان کے حصول کے لئے کونسل کو مطلوبہ رقومات کی واگزاری کے لئے مرکز ی وزارت سماجی انصاف و بااختیاری اور حکومت ہندکو  جسمانی طور ناخیز افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کو منصوبہ بھیجنے کی ہدایت دی گئی۔چیف سیکرٹری ایس آر سی کو انٹرپرینور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ ، معروف رضا کار تنظیموں کے ساتھ رابطہ قائم کر کے ملی ٹنسی سے متاثرہ ، بیوائوں یا ان کے لواحقین کی پیشہ وارانہ تربیت کے لئے ایک موزون سکیم مرتب کرنے کے لئے کہا تاکہ وہ اپنے پسند کے پیشے کی مہارت حاصل کرسکیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *