جموں//وومن ونگ نیشنل کانفرنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے این ڈی اے کی مرکزی سرکار کے خلاف یہاں جموں میں احتجاجی ریلی نکالی ۔اس دوران ریلی کی قیادت صوبای صدروومن ونگ نیشنل نافرنس ستونت کورڈوگرہ کررہی تھیں۔اس موقعہ پرسراپااحتجاج نیشنل کانفرنس خواتین کارکنان نے مطالبہ کیا کہ پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔یہ احتجاجی ریلی نیشنل کانفرنس کے صوبائی دفترشیرکشمیربھون سے شروع ہوکر وزارت روڈ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہرپہنچ کراختتام پذیرہوئی۔ستونت کورڈوگرہ نے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں روزافزوں ہورہے اضافے پرگہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے مرکزی حکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی بی جے پی حکومت عوام کے مسائل کاازالہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی قیادت نے اچھے دنوں کاوعدہ کیاتھاجوآج تک پورانہیں کیاگیاہے۔اعجازجان نے کہاکہ مرکزی حکومت عام آدمی کی مشکلات کوسمجھنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔ستونت کورڈوگرہ نے ریاستی پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں سے پی ڈی پی ۔بی جے پی نے جووعدے کئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں کئے گئے ہیں۔ڈوگرہ نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کی عام کش پالیسیوں کے نتیجے میں آدمی کو مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مہنگا ئی کا بوجھ آدمی کے پہنچ سے باہر ہو تا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی عوام میںاضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔نیشنل کانفرنس لیڈران نے کہا کہ ملکی عوام میں اس وقت جو اضطراب پایا جارہا ہے ،وہ مرکزی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکے عوام بھی حکومت کی عوا م کش پالیسیوں کے باعث شدید ترین مشکلات ومسائل سے دوچار ہیں ۔انہوں نے بی جے پی اور پی ڈی پی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں جبکہ عوامی خواہشات کی کوئی پر واہ نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پورے جموں صوبے میں بجلی ،پانی اوردیگربنیادی سہولیات کافقدان ہے جس کی وجہ سے لوگوں کاجینادوبھرہوگیاہے۔انہوں نے حکومتی اتحاد عوامی حامل کے مسائل پر غیر سنجیدہ کا مظاہرہ کررہا ہے اور دونوں حکومتی پارٹیاں ایک پیج پر ہے ۔اس دوران احتجاجی ریلی میں صوبائی نائب صدروجے لکشمی دتہ، سابق کارپوریٹر رشیدہ بیگم ، ریتاگپتا،وینااوبرائے، دلجیت شرما، کلدیپ کور، انجوگروور،انشوراجپوت، شکنتا،کومل منہاس ،لتاشرما ، ریکھاچب ،راما گپتا،گیتاہنڈو،ریکھامنہاس ودیگران شامل تھیں۔