جموں//ریاست کے تدریسی کیڈر کو شفاف بنانے کے سلسلے میں ریاستی انتظامی کونسل نے کئی فیصلوں کو منظوری دی ۔ جمعہ کو ہوئی گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ ریاستی انتظامی کونسل نے گورنمنٹ آرڈر نمبر 1263-GAD of 2018 بتاریخ 13 اگست 2018 کو تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات کے ایکشن پلان کو منظوری دی ۔ کمیٹی سے کہا گیا تھا کہ وہ محکمہ تعلیم میں تمام سکولی اساتذہ بشمول سرو سکھشا ابھیان کی سکیم کے تحت کام کر رہے اساتذہ کے معاملات کا جائیزہ لینے کیلئے ایک تفصیلی حکمتِ عملی وضح کرے ۔ کمیٹی نے حکومت کو ایک ایکشن پلان کی صورت میں اپنی سفارشات پیش کیں ۔ ریاستی انتظامی کونسل نے اس ایکشن پلان کو باقاعدہ منظوری دی ۔
جموں ہسپتال کیلئے نیوکلئیر میڈیسن شعبہ
انتظامی کونسل نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ایک علیحدہ نیوکلئیر میڈیسن ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کی منظوری دی ۔ اس ڈیپارٹمنٹ کیلئے 13 اسامیوں کو معرض وجود میں لانے کی بھی منظوری دی گئی ۔ جی ایم سی جموں میں کینسر کئیر سروس کو قائم کرنے سے ریاست میں ایسے مریضوں کی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم ہوں گی اور ایسے مریضوں کو ریاست سے باہر علاج و معالجہ کیلئے جانا نہیں پڑے گا ۔
میٹر نٹی سنٹر زکورہ
انتظامی کونسل نے میٹر نٹی سنٹر زکورہ سرینگر کیلئے اضافی 14 اسامیوں کو معرض وجود میں لانے کو منظوری دی ۔ اُتر بینی پرمنڈل جموں کے سب سنٹر کو پرائمری ہیلتھ سنٹر کا درجہ دینے کے علاوہ مذکورہ سنٹر کیلئے 9 اسامیوں کو معرض وجود میں لانے کو منظوری دی ۔
ویٹر نری اسسٹنٹ سرجن
انتظامی کونسل نے نئے وجود میں لائے گئے ویٹر نری اسسٹنٹ سرجنوں کی اسامیوں کے انتخاب کیلئے زبانی انٹر ویو کو منسوخ کر کے تحریری امتحان منعقد کرنے کو منظوری دی ۔ اس فیصلے کی بدولت پشو پالن محکمے کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہو گی اور تقرریوں اور سلیکشن کے عمل میں تیزی لانے کے علاوہ شفافیت یقینی بنائی جائے گی ۔
کوڈ آف سول پرسیزر ( ترمیمی ) بل
انتظامی کونسل نے کوڈ آف سول پرسیزر ( ترمیمی ) بل ۔ 2018 کو منظوری دی ۔ اس فیصلے کی بدولت عدالتوں میں سول کیسوں کو نمٹانے میں تیزی لائی جائے گی ۔ ادھریاستی انتظامی کونسل نے بے نامی ٹرانزنکشنز سے نمٹنے کیلئے قانون کو منظوری دی ۔
گورنر کیلئے علیحدہ فورس
انتظامی کونسل نے ’’ جموں اینڈ کشمیر گورنرز سپیشل سیکورٹی فورس بل ، 2018 ‘‘ کو منظوری دی ۔ بل کے تحت گورنر ، اُن کے اہلِ خانہ و دیگر جُڑے ہوئے معاملات کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ایک اعلیحدہ سیکورٹی فورس کا قیام ممکن ہو گا ۔