جموں//ریاستی حکومت نے انتظامیہ میں معمولی رد و بدل کرتے ہوئے چار کمشنرسیکریٹریوں کے تبادلے عمل میں لائے ہیں ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری حکمنامہ کے مطابق سریتا چوہان کمشنر /سیکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم کو تبدیل کرکے کمشنر /سیکریٹری سکول ایجوکیشن بنایاگیاہے جبکہ کمشنر/سیکریٹری سکول ایجوکیشن اجیت کمار ساہو کو کمشنر /سیکریٹری محکمہ پی ایچ ای، ار ی گیشن و فلڈ کنٹرول تعینات کیاگیاہے۔اس عہد ے کاچارج فاروق شاہ کی سبکدوشی کے بعد کمشنر /سیکریٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ کو دیاگیاتھاجواُن سے واپس لے لیاگیا۔اسی طرح سے اپنی تعیناتی کا انتظار کررہے پاندورنگ کوندبرائو پول کو سیکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ،باہمی امداد،بازآبادکاری و تعمیر نو بناتے ہوئے یہ اضافی عہدہ بھی خورشیداحمد شاہ سے واپس لیاگیا۔حکومت نے ایکسائز کمشنرجموں وکشمیر طلعت پرویز کوسیکریٹری اعلیٰ تعلیم تعینات کیاہے اوران کی جگہ ایم راجو ایکسائز کمشنر کا اضافی عہدہ سنبھالیں گے۔اس کے علاوہ دو ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے افسران کے تبادلے بھی عمل میں لاتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خو رشید احمد شاہ کو ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ محنت و روزگار جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری محنت و روزگارمشتاق احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام تعینات کیاگیاہے۔