پلوامہ// جنوبی ضلع پلوامہ کے رہمو اور ٹھوکر پورہ میں محاصرے کے دوران فورسز اور مقامی نوجوانوں کے درمیان سنگبازی و ٹیر گیس شلنگ میں4 افراد زخمی ہوئے،تاہم بعد میں فوج نے محاصرہ اٹھا لیا۔ پلوامہ کے رہموہ میں اس وقت افراتفری اور تنائو کا ماحول پیدا ہوا جب فورسز اور فوج پر سنگبازی کی۔عینی شاہدین کے مطابق فوج اور فورسز اہلکار نزدیکی علاقے ٹھوکرپورہ جا رہے تھے،اور اس دوران رہموہ میں نوجوانوں نے فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر سنگبازی کی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس موقعہ پر فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی،اور جھڑپوں کا سلسلہ شروع کیا۔معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئیٹئیر گیس کے گولے داغے جبکہ ہوا میں گولیوں کے کئی راونڈ بھی چلائے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق اس دوران فوج کی ایک ٹکڑی ٹھوکر پورہ پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی،تاہم اس دوران مقامی نوجوانوں کی ٹولیاں نمودار ہوئی،جنہوں نے فورسز،فوج اور ٹاسک فورس اہلکاروں پر سنگبازی کی۔جوابی سنگبازی اور ٹیر گیس گولے بھی فورسز کی طرف سے کی گئی،تاہم نوجوانوں نے جب سنگبازی میں شدت لائی تو فورسز نے مطاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ بندوقون کا بھی استعمال کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی نوجوان پیلٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے۔پلوامہ اسپتال کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ پیلٹ سے زخمی 2نوجوانوں کو اسپتال پہنچایا گیا،جن کی حالت مستحکم ہے۔اس دوران فوج اور فورسز نے محاصرہ بھی ختم کیا۔