جموں//خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر ذوالفقار علی نے محکمہ خوراک کے ملازمین کی بہبودی سے متعلق کئی معاملات کا جائزہ ایک افسروں اور شراکت داروں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے لیا۔میٹنگ میں محکمہ خوراک کی تنظیم نو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کے دفاتر کی بحالی ، فٹ بال کھلاڑیوں کی باقاعدگی ،کنٹریکچول ڈرائیوروں کی باضابطہ تعیناتی ودیگر معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔وزیر نے انتظامی محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ میں رہبر خوراک سکیم کے تحت فیئر پرائس دکانوں کے ڈیلروں کو بھرتی کرنے کے سلسلے میں ایک تجویز تیار کریں۔وزیر نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ 73انچارج تحصیل سپلائی افسروں کو ٹی ایس اوز کی اسامیوں پر مستقلی کے احکامات جاری کریں۔کمشنر سیکرٹری محکمہ خوراک ، ڈائریکٹر محکمہ خوراک کشمیر، ڈائریکٹر محکمہ خوراک جموں ،ایڈیشنل سیکرٹری فائنانشل ایڈوائزری کے علاوہ محکمہ کے ملازمین نے میٹنگ میں شرکت کی۔