جموں ؍؍ جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے ایک وفد نے رام بن میں دو ماہ کی تنخواہوں کے لئے کم رقومات واگذار کر نے کے معاملہ کولے کر محکمہ کے سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر دفتر جموں میں افسران سے ملاقات کی۔اس دوران وفد نے ضلع رام بن کے رہبر تعلیم اساتذہ کے لئے کم تنخواہوں کے بارے میں اُن سے جانکاری حاصل کر نے کے علاوہ فوری طور پر رقومات واگذار کر نے کی مانگ کی ۔ اس دوران وفد کی قیادت فورم کے ریاستی جنرل سیکریٹری جہانگیر عالم خان کر رہے تھے جبکہ اُن کے ہمراہ ریاستی کنوینر نینو لتا ، صوبائی صدر شیو دیو اورضلع صدر رام بن فاروق رونیال اور دیگر ممبران بھی شامل تھے ۔ ایس پی ڈی سے فورم ممبران کو ملی اطلاعات کے مطابق چیف ایجوکیشن رام بن سے ایس پی ڈی کے لئے بھیجی گئی درکار رقومات اور ضرورت رقومات کے درمیان بھاری تفاوت پائی جارہی ہے جبکہ وہیں چیف ایجوکیشن اآفیسر رام بن سے فورم کو ملی تفصیلات میں ایس پی ڈی سے کم پیسہ ریلیز کیا گیا ہے ۔ ایس پی ڈی میں تعینات آفیسران نے فورم کی وفد کو یقین دلایا کہ ایک ہفتے تک وہ ان دومہینوں کی تنخوائوں کے لئے رام بن اور سرینگر اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر رقومات فراہم کرینگے ۔اُنہوں نے وفد کو مزید یقین دلایا کہ وہ ان اضلاع کو ستمبر اکتوبر کے علاوہ آگے آنے والے رقومات میں سے اس اضلاع کے لئے ترجیحی بنادوں پر مزید بقایاجات واگذار کر نے کی کوشش کرینگے ۔ فورم کو ایس پی ڈی میں تعینات آفسران نے بتایا کہ ان اضلاع میں درکار اور بقایاجات کے لئے بھیجی گئی تحریری یکارڈ میں کچھ کلریکل فرق آ رہا ہے جو کہ درست کیا جارہا ہے اور فوری طور پر فی لاحال ان دو مہنیوں کی تنخواہیں اساتذہ کو واگذار کی جائیں گی ۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس اضلاع کے زونل ایجوکیشن آفسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے تعلیمی زونوں کے تمام رہبر تعلیم ٹیچروں کی فہرستیں نام سمیت جمع کرائیں تاکہ اس میں آنے والے فرق کو دور کیا جاسکے۔ وفد میں ان کے علاوہ جو دیگر فورم ممبران شامل تھے اُن میں کرپال سنگھ ضلع پبلسٹی سیکریٹری، زونل صدر اکھڑال محمد شریف ، سینئرنائب صدر اکھڑال ہریش سنگھ ،عبدالحی،سیوا سنگھ ااشتاق وانی اکھڑال اور دیگر شامل تھے ۔