حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ میں نئے تعینات چیف ایجوکیشن آفسر سید افتخار کاظمی کا والہانہ استقبال کیا جا رہا ہے۔اسی دوران رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے وفد نے بھی ان کے ساتھ ملاقات کر کے ان کاخیرمقدم کیا۔اس وفد کی قیادت ضلعی صدر پونچھ حامد نباض نے کی۔ ملاقات کے دوران حامد نباض نے اساتذہ برادری کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔چیف ایجوکیشن آفسر نے وفدکے مسائل کو تحمل سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔وفد میں یو ٹی چیف آرگنائزر خلیل خان، سید اعجاز شاہ، ضلعی نائب صدر مقداد علی میر،ساجد شیخ ،تحصیل صدر سرنکوٹ صفدر شاہ،منڈی ریاض ہمدانی، زونل پریزیڈنٹز نشاط تانترے، کلیم خان، شکور خان، افضل شیخ، علی محمد، ضلعی ایگزیکٹو علی راتھور، ریاض بانڈے،ڈاکٹر دلپزیر، معشوق نائیک،طارق نائک،افضل شیخ، راجہ میر جاوید مغل،نزیر مغل،تنویر احمد،اشرف کاظمی،منظور دھیدڑ،عزیز قریشی،اسلم شیخ،ممتاز احمدشہنواز نائک،جاوید تانترے،عابد خان،شاہد خان،مظفر پیر و دیگر شامل تھے جنہوں نے موصوف چیف کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔ عہدیداران نے چیف موصوف کو یقین دلوایا کی انکی فورم کبھی بھی کسی سست استاز کی نہایت نہیں کریںگے اور انکی فورم کی اولین ترجیح اسکولوں کے بچے ہیں جنکے لئے انہیں تنخواہ دی جاتی ہے اسکے بعد اراکین فورم ہیں جنکی نمائندگی کے لئے انہیں آگے کیا گیا ہے انکے مسائل کو لیکر کسی بھی وقت چیف کے پاس آتے رہینگے۔