سرینگر//رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے کہا ہے کہ سروے شکھشیا ابھیان کے تحت کام کرنے والے اساتذہ پچھلے 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے جسکی وجہ سے مذکورہ اساتذہ گوناگوں مشکلات سے دو چار ہےں۔ اپنے ایک بیان میںفورم کے چیرمین فاروق احمد تانترے نے کہا کہ ریاستی سرکار نے کچھ پیسہ واگذار کردئے ہیں جو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے اساتذہ کی مالی حالت خراب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کے تہوار پر بھی سروے شکھشیا ابھیان کے تحت کام کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں وگذار نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے اساتذہ ہولی کا تہوار بھی اچھی طرےقے سے نہیں منا سکے۔ ’ جموں و کشمیر رہبر تعلیم ٹیچر فورم کے جنرل سیکریٹری جہانگیر عالم خان نے کہا کہ مارچ کا مہینہ بھی ختم ہوچکا ہے تاہم ابھی بھی ریاستی سرکار نے اساتذہ کی باقی پڑی تنخواہیں واگذار نہیں کیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ای ٹی انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار کو سروے شکھشیا ابھیان کے تحت کام کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں واگذار کرنے کیلئے جلد سے جلد اقدام اٹھانے چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ مذکورہ اساتذہ کی تنخواہیں وقت پر واگذار ہو۔ انہوں نے ان اساتذہ کی مستقلی کی بھی مانگ کی جنہوں نے یو جی سے ڈگریاں حاصل کی ہیں۔