Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

رہبر تعلیم اساتذہ کی 4روزہ ہڑتال شروع

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 15, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر//رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کی کال پروادی سمیت ریاست بھر میں پرائمری اور مڈل اسکولوں میں تدریسی عمل بری طرٖ مفلوج ہوا ۔فورم نے ہڑتال کی کال کئی ماہ سے تنخواہیں واگذار نہ کئے جانے سمیت کئی دیگر مطالبات کے حق میں دی ہے۔بدھ کو آر ٹی ٹیچرس فورم کی کال پر تمام اسکولوں میں رہبر تعلیم اساتذہ نے ہڑتال شروع کی جو پروگرام کے مطابق 4روز تک جاری رہے گی۔اس دوران فورم  نے تنخواہوں کی عدم دستیابی پر19جون کو پریس کالونی سرینگر میں جامع ریلی نکالنے کی دھمکی دی ہے۔ہڑتال کال کے پہلے روز وادی کشمیر اور صوبہ جموں کے سرمائی زونوں کے بیشتر پرایمری و مڈل سکول بند رہے جبکہ ہائی سکولوں میں تعینات ان اساتذہ کی عدم موجودگی سے پڑھائی متاثر ہوئی ۔سرینگر، گاندربل، بارہمولہ،بانڈی پورہ ،بڈگام ،شوپیان ،اسلام آباد اور پلوامہ سمیت دیگر سبھی اضلاع میں رہبر تعلیم اساتذہ کی ہڑتال سے سکولوں کی تدریسی سرگرمیاں متاثر رہیں ۔بانہال سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ تنخواہوں کو ایس ایس اے سے ڈی لنک کرکے سٹریم لائین کرنے پر سرکار کی ناکامی کے خلاف جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کی چار روزہ سکول بند ہڑتالی کال کے پہلے روز ریاست کے ساتھ ساتھ صوبہ جموں میں سرمائی زونوں کے تحت آنے والے بیشتر پرائمری اور مڈل سکول بند رہے جبکہ بند پڑی تنخواہوں کی مانگوں کو لیکر کئی قصبہ بانہال سمیت دیگرمقامات پر رہبر تعلیم اساتذہ نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے ۔ اس دوران ضلع رام بن کے تمام چھ تعلیمی زونوں میں ہڑتالی کال کا خاصا اثر رہا اور بیشتر پرائیمری اور مڈل سکول بند رہے جبکہ تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور معطل رہیں ۔دریں اثناء وادی چناب کے ڈوڈہ۔ بھدرواہ۔ کشتواڑ ، ریاسی ، گول ، گلاب گڑھ۔ مہور، چسانہ اور پونچھ کے بفلیاز، سرن کوٹ ، منڈی اور کوٹرنکہ میں بھی پرائمری اور مڈل سکول بند رہے۔ قصبہ بانہال میں  رہبر تعلیم اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم دستیابی پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ فورم کے ریاستی چیر مین فاروق احمد تانترے نے کہا ہے کہ سرکار جان بوجھ کر رہبر تعلیم اساتذہ کو سڑکوں پر اُتر آنے کے لئے مجبور کر رہی ہے ۔ اُنہو نے کہا کہ ماہ رمضان کا مہینہ گذر رہا ہے ریاست کے 65 ہزار رہبر تعلیم اساتذہ میں سے 40 ہزار کے قریب رہبر تعلیم اساتذہ 4سے 6 ماہ تنخوائوں سے محروم ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر تعلیم الطاف بخاری  نے اپریل کے مہینے سے رہبر تعلیم اساتذہ کی تنخواہیں سٹریم لائن کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر فورم نے اپنا احتجاج واپس لیا تھا ۔ اُنہو ںنے کہا ہے سرکار نے  اگرچہ ایس ایس اے سکیم کے تحت انے والی مرکزی رقومات کے بجائے تنخواہیں اساتذہ کو سٹیٹ بجٹ سے ماہانا بنیادوں پرواگذار کرائی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ 19 جون کو لال چوک پریس کالونی میں ایک ریلی نکالی جائے گی جس میں ریاست کے ہزاروں رہبر تعلیم اساتذہ شرکت کریں گے ۔ اُنہو نے مزید کہا ہے کہ جب تک نہ سرکار ان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پوار کریں گے اُن کا احتجاج جاری رہے گا ۔ واضح رہے صوبہ کشمیر کے علاوہ صوبہ جموں کے ضلع رام بن ، کشتواڑ ، ڈوڈہ ، اور پونچھ و راجوری کے سرمائی تعلیمی زونوں میں رہبر تعلیم اساتذہ ہڑتال پر ہیں ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن کی پہل | بہار کے طلباء کیلئے 50 کروڑ کے وظائف کااعلان
برصغیر
بہار میں ترقی کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہیں: مودی | کسانوں کی آمدن میں اضافہ حکومت کی ترجیح
برصغیر
۔100 سکولوں کوبم سے اُڑانے کی دھمکی | دہلی سے بنگلورو تک افرا تفری بیشتر سکولوں میں بچوں کو چھٹی دے کر گھر بھیج دیا گیا
برصغیر
انسدادِ بدعوانی بیورو کی کارروائی، جے ڈی اےملازم کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

میرواعظ عمر فاروق کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ناقابل فہم: محبوبہ مفتی

July 18, 2025
تازہ ترینکشمیر

نیشنل کانفرنس نے 9ماہ کی حکومت میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا: غلام حسن میر

July 18, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

ریاستی درجہ ہمارا حق ہے، کسی کا احسان نہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

July 18, 2025
تازہ ترینکشمیر

گھر میں بند رکھ کر ہمارے دِلوں سے شہداء کی یادیں نہیں مٹائی جا سکتیں ہیں: میر واعظ عمر فاروق

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?