بھدرواہ//بھدرواہ کے سابقہ ایم ا یل اے محمد شریف نیاز نے ریاست کے آر ای ٹی اساتذہ کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انکی رُکی پڑی تنخواہ کو واگُذار کرنے کا مطالبہ کیا ہے،جو گُذشتہ کئی مہینوں سے تنخواہ کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے بھکمری کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کو باقاعدہ بنانے کے احکامات 22 ماہ قبل منظور کئے گئے ہیںلیکن تا دم آر ای ٹی اساتذہ کو یہ احکامات نہیں دئے گئے ہیں۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ یہ اساتذہ جب اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کرتے ہیںتو انکو سزا دی جاتی ہے اور دھمکیاں ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی ٹریڈ یونین کے تحت اپنے مطالبات اُبھار سکتے ہیں اور سرکار کو یہ مطالبات پورا کرنے کا فرض ہے۔لیکن موجودہ سرکار اور اسکے افسران ان ملازموں کو ہراساں کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا سرکار نے اسی ہفتے ہائی سکول بدھلی ایجوکیشن زون بھٹیاس کے اسحاق رشید ملک کو باقاعدگی کے احکامات اجرا کنے کے مطالبے پر ڈائٹ ڈوڈہ کے ساتھ اٹئیچ کیا ہے۔انہون نے کہا کہ مذکورہ استاد ایک قابل اور ہونہار استاد ہے،جسکی تمام طلاب کافی سراہنا کر رہے ہیں۔اساتذہ برادری نے بھی ان پراپنا اعتماد رکھ رک اسے ڈوڈہ ٹیچرس ایسو سی ا یشن کا صدر بنایا ہے۔لیکن اساتذہ کے مطالبات اُٹھانے پر انکو حراساں کیا جا رہا ہے اور اسے ڈائٹ ڈوڈہ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ نیاز نے مذکورہ استاد کو واپس اپنی پُرانی تعیناتی پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ طلاب کو فائدہ ہو اور آر ای ٹی اساتذہ کے مطالبات کو بھی فوری طرو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔