بینگلورو/انگلش کاؤنٹی ٹیم سرے کے لئے جون میں کپتان وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں افغانستان کے پہلے اور واحد ٹیسٹ کے لئے بلے باز اجنکیا رہانے ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرسکتے ہیں۔ہندوستان اور افغانستان کے مابین واحد ٹسٹ 14 جون کو بینگلورو میں کھیلا جانا ہے جو مہمان ٹیم کا پہلا تاریخی ٹسٹ ہوگا۔ ہندوستانی سینئر سلیکشن کمیٹی 8 مئی کو بینگلورو میں اس میچ کے علاوہ دیگر سیریز کے لئے قومی ٹیم کا سلیکشن کرنے کے لئے میٹنگ کرے گی۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی ہندوستان بمقابلہ افغانستان میچ، انگلینڈ دورے کے لئے ہندوستان اے ٹیم، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز اے کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کی سہ رخی سیریز ، آئرلینڈ دورے کے لئے ٹونٹی۔ 20 ٹیم، انگلینڈ دورے کے لئے ٹونٹی۔20 ٹیم، انگلینڈ دورے کے لئے ون ڈے ٹیم کا انتخاب کرے گی۔ہندوستان کو آئرلینڈ کے ساتھ دو ٹی۔20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔ وراٹ آئر لینڈ میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم آئرلینڈ کے بعد انگلینڈ ٹیم کے ساتھ تین ٹونٹی۔ 20 میچوں، تین ون ڈے اور پانچ ٹسٹوں کی سیریز کھیلے گی۔چتیشور پجارا انگلش کاؤنٹ یارک شائر کے ساتھ کھیلنے کے بعد ہندوستانی ٹیم سے جڑے گی اور افغانستان کے خلاف ٹسٹ کھیلے گی جبکہ تینوں فارمیٹ کے کپتان وراٹ کوہلی انگلینڈ میں ٹسٹ سیریز سے پہلے سرے کے ساتھ کھیلیں گے تاکہ یہاں کے حالات سے واقف ہوسکیں۔ اس دورا ن ان کی غیر موجودگی میں رہانے کی ٹیم کی کپتانی کرنا طے سمجھا جارہا ہے ۔ہندوستانی اے ٹیم میں سلیکٹر لوکیش راہل، راہل وجئے ، آف اسپنر روی چندرن اشون، وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو موقع دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سدھارتھ کول کو بھی موقع ملنے کی توقع ہے ۔سری لنکا میں ہوئی ندہاس ٹرافی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز کارتک کو بھی سلیکٹر قومی ٹیم میں کوئی ذمہ داری دے سکتے ہیں۔ کارتک کی طویل عرصے بعد ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن اپنے موجودہ فارم سے انہوں نے سبھی کو متاثر کیا ہے اور فی الحال انڈین پریمیئر لیگ میں وہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے کپتانی کررہے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی ٹسٹ سے پہلے ہی ریٹارئرمنٹ لے چکے ہیں۔ ایسے میں کارتک کے چھوٹے فارمیٹ کے لئے ٹیم میں جگہ بنانا آسان ہوسکتا ہے ۔ وہیں امید ہے کہ ہاردک پانڈیا کے بڑے بھائی کرونال کو بھی ہندوستانی اے ٹیم میں جگہ مل جاسکتی ہے ۔