ویری ناگ //ویری ناگ میں پنڈتوں نے خصوصی پوجا پاٹ کی،جس میں وادی چھوڑ چکے کشمیری پنڈتوںنے حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے پنڈتوں کا والہانہ استقبال کیا اور اُنہیں گلے لگایا ۔وتستا فورم کے صدر آر کے بٹ نے کہا کہ اس دن بہنیں اپنے بھائیوں کی لمبی زندگی کیلئے خصوصی دعا کر تی ہیں اور یہاں آکر انہوں نے ریاست کی امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کااہتمام کیا ۔ اُنہوں نے انتظامیہ و مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پوجا پاٹ کو کامیاب بنانے میں غیر معمولی رول ادا کیا ۔
بادامی باغ چھاونی میں تقریب
سرینگر//بادامی باغ چھاﺅنی بیس ہسپتال میں رکھشا بندھن منایا گیا۔ اس موقع پر کمل جیت سنگھ سندھو نے فوج ، سی آر پی ایف ، جموں کشمیر پولیس کے جوانوں کی کلائیوں پر راکھیا باندھ لیں ۔فوجی بیان کے مطابق یہ سارے جوان وہاں زیر علاج ہیں کیونکہ وہ ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے اور وہاں ان کا علاج و معالجہ چل رہا ہے۔