نگروٹہ//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندرسنگھ نے عوام کوبنیادی سہولیات بشمول بجلی اورپینے کے پانی کی سپلائی کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔ انہوں نے اس سال موسم برسات کے دوران سڑکوں،پلوں اورواٹرسپلائی سکیموں کوپہونچے نقصانات کی جلدبھرپائی کازوردارمطالبہ کیاہے تاکہ عوام کواس ضمن میں پیش آرہی مشکلات سے نجات مل سکے۔رانانے ان خیالات کااظہار اسمبلی حلقہ انتخاب نگروٹہ کے علاقوں ولی آباد،چک رکھوال اوراسرارآباد میں سڑکوں پرتارکول بچھانے کے کام کاافتتاح کرنے کے بعدعوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقہ کی ترقی کے لئے بہترسڑکوں کاہونا لازمی ہے ۔رانانے حلقہ انتخاب میں زیرعمل متعددترقیاتی کاموں کاجائزہ لیااورافسروں سے کہاکہ وہ زیرتعمیرکاموں کومقررہ وقت کے اندرمکمل کریں۔انہوں نے متعلقہ حکام سے کہاکہ وہ حلقہ انتخاب میں کسی بھی ترقیاتی کام کامنصوبہ بناتے وقت علاقہ کے لوگوں کی رائے اورمشورہ کوملحوظ نظررکھیں۔