نئی دہلی//مغربی بنگال کے وزیراعلی ممتا بنرجی کہاکہ وہ بدوریا اور بشیر ہاٹ علاقے میں ہوئے پرتشدد واقعے کی عدالتی تحقیقات کے لئے کہیں گی۔ تقریبا ایک مہینے سے پہاڑیوں میں بدامنی جاری ہے۔ مرکزدارجلنگ میں نظم ونسق برقرار رکھنے میں کوئی مدد نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے دارجلنگ کے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ تشدد کا سہارا نہ لیں اور امن برقرار رکھیں۔ اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مرکزی وفد کو ماچل نگر علاقے میں کولکاتہ پولیس نے حراست میں لے لیا جب وہ فساد متاثرہ بشیر ہاٹ علاقے میں جارہے تھے۔ وفد میں پارلیمنٹ اراکین اوم ماتھر، میناکشی لیکھی اور ستیہ پال سنگھ شامل ہیں جن کی پولیس کے ساتھ کہاسنی ہوئی جب انہوں نے بشیرہاٹ میں داخل ہونے سے روکا۔ لیڈروں کو پھر ایک پولیس وین میںہوائی اڈے لے جایا گیا جہاں اہلکاروں اور ان کے حامیوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے کہا کہ مجرمانہ عمل کوڈ(سی آرپی سی) نافذ نہیں ہے ، وہ ہمیں گرفتار نہیں کرسکتے۔ انہیں ہمیں گرفتار کرنے کیلئے دیگر دائرہ اختیار اپنا نا چاہئے ۔ تضاد اس بات پر ہے کہ ایک طرف وہ پارلیمنٹ کے تین اراکین کو سفر نہیں کرنے دے رہے ہیں اور دیگر جانب وہ کہہ رہے ہیں کہ حالات قابو میں ہیں۔ کس بنیاد پر انہوں نے گرفتار کیا ، ہمیں نہیں معلوم ہے۔