سرینگر//مسلسل خشک سالی اور پانی کی قلت کے پیش نظرجمعیت اہلحدیث کے اہتمام سے آج یعنی اتوار کو رڈہ پورہ خانیار میں نماز ظہر کے بعد دوپہر اڑھائی بجے رحمت باراں کیلئے نماز استسقاادا کی جارہی ہے ۔اگرچہ اس سلسلے میں پہلے صبح 10:30 بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم پائین شہر میں بندشیں عائد کئے جانے کے پیش نظر اب دوپہر 2:30 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔