سید اعجاز
ترال//ترال کے رٹھسونہ گائوں سے تعلق رکھنے والا 13سالہ طالب علم ریان اعجاز ولد اعجاز احمد بٹ انڈر14والی بال نیشنلز کے لئے منتخب ہوا ہے۔ریان کے منتخب ہونے کے ساتھ ہی ترال کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ مذکورہ طالب علم قومی سطح والی بال چمپئن شپ میں ضلع پلوامہ کی نمائندگی کریں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے ترال میں گزشتہ چند سال کے دوران نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے مختلف کھیلوں میں نیشنل سطح پر نام کمایا ہے ۔