ڈی سی کپواڑ نے این ایچ ایم ( نیشنل ہیلتھ مشن ) کے تحت کچھ اسامیاں پُر کرنے کے لئے زیر اشتہار نمبر 02 of 2015 بتاریخ 09/02/2015 درخواستیں طلب کیں۔ ہم نے CMO Office Kupwara میں درخواست جمع کیںاور دو ماہ بعدہمیں پریشان کرنے کے لئے بلا کسی وجہ ان درخواستوں کو رد کیا گیا اور دوبا رہ ایمپلائمنٹ ایکسچنج میں درخواست جمع کرنے کے بعد امتحانات دو بار لئے گئے مگر بدقسمتی سے دونوں امتحان بلاکسی نامعلوم وجہ سے کالعدم کئے گئے۔ پھر اس کے بعد اور ایک امتحان09/04/2017کو لیا گیا اوراس کے نتائج اسی روز شام کو منظرعام پر لائے گئے اور کچھ دن بعد Shortlist بھی نکالا گیا۔ اس کے بعد 04/05/2017 سےلے کر 12/05/2017 تک ہمارا زبانی متحان مکمل کیا گیا اور امیدواروںنے عزت مآب ہائ کوٹ سے shortlist پر Stay لایا جس کا بعد میں عزت مآب ہائ کوٹ نے 01/11/2017 کو فیصلہ سنا کر ڈی سی کپواڑہ اور CMO Kupwara کو سلیکشن لسٹ کو حتمی شکل دینے کا حکم دیا۔ بعد میں انتظامہ نے 24/11/2017 کو صرف MMPHW والوں کا پراویجنل سلیکشن لسٹ منظر عام پر لایا جس میں دس کے اندر ڈیوٹی Join کرنے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن آج تک Join کرنے کے لئےہم در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ اس کی ابھی معاملے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ ہم ڈی سی صاحب سےسلیکشن لسٹ کو حتمی طورمنظرعام پر لانے کی استدعا کرتے ہیں ۔ ہم سجاد غنی لون، عبدلالحق خان، محمد فیاض میر، بشیر احمد ڈار، انجینر رشید اور راجہ منظور صاحبان سے بھی گذارش کرتےہیں کہ وہ ہمارے مستقبل کی بربادی سے ہمیں بچائیں۔
امیدواران این ایچ ایم کپوارہ ۔۔۔ بذیعہ شوکت علی پیر