عظمیٰ نیوز سروس
جموں //جموں وکشمیر بھاجپا کے صدر رویندر رینہ نے بی جے پی ہیڈ کوارٹر، تریکوٹا نگر، جموں میں سوریا بھانو پرتاپ سنگھ کو روس میں منعقدہ برکس گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر بی جے پی کے سابق صدر اور سابق وزیر ست شرما، سابق ایم ایل اے اشونی شرما، پروفیسر گھرو رام بھگت، ڈی ڈی سی، گردھاری لال رینہ، سابق ایم ایل سی اور جے ایم سی کے سابق چیئرمین جیت انگرال بھی موجود تھے۔رویندر رینہ نے تمغہ جیتنے والے کو مبارکباد دیتے ہوئے ریاست اور قوم کا نام روشن کرنے کیلئے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہونے کے ناطے ان کی کامیابی لاکھوں نوجوانوں کے لئے ایک مستقل تحریک کا کام کرے گی کہ وہ فٹ رہنے اور آنے والی زندگی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنے کے لئے فعال کھیلوں کو آگے بڑھائیں۔رویندر رینہ نے مزید کہا کہ ان کی کامیابی نے ان کے تمام قریبی عزیزوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑائی ہے اور اس کیلئے ان کے والدین کو بھی مبارکباد دی ہے، ساتھ ہی انہیں بطور کھلاڑی ان کے روشن اور کامیاب کیریئر اور آنے والی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سوریہ بھانو پرتاپ سنگھ نے بی جے پی کے صدر اور دیگر تمام سینئر لیڈروں کی کا شکریہ ادا کیا ۔