نئی دہلی//جمعیت علماء ہند کے ایک وفد نے جموں میں سخت سردی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی روہنگیا پناہ گزینوں میں کمبل، جیکٹس، اسکول بیگ وغیرہ تقسیم کیے۔یہ روہنگیا پناہ گزین کھلے میدان میں بھوسے اور بانس کی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں۔جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک مرکزی وفد نے جموں کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں روہنگیا رہ رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثنا 500 کمبل، 350 جیکٹس، 150 بچوں کے لیے اسکول بیگ اور بیواؤں کے لیے الگ چیزیں مظلوم ترین لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔جمعیت علماء ہند کے وفد نے روہنگیا علماء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور پناہ گزین بچوں کے لیے چلائے جانے والے مختلف مکتبوں کا کرایہ ادا کیا۔جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بھی معصوم بچوں سے بات کی اور وہاں کی روہنگیا برادری کی دیکھ بھال کرنے والی 27 کمیٹیوں کے ساتھ خصوصی ملاقاتوں میں صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روہنگیا روہنگیا دنیا کے سب سے زیادہ مظلوم لوگ ہیں، ان کی بڑی تعداد ہمارے ملک میں رہتی ہے۔ جب تک وہ اس ملک میں ہیں ان کی ہر طرح سے مدد ہماری دینی اور قومی ذمہ داری بنتی ہے۔انہوں نے جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے ملک میں جمعیت کی تمام اکائیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثر لوگوں کو ان کے مذہب کا خیال کیے بغیربے گھر افراد کی مدد کریں۔انہوںنے کہا"ہم انسان ہیں اور بے گھر افراد کے درد کو محسوس کرنا انسانی فطرت ہے،"