Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

روہنگیا مہاجرین کو واپس لینے کیلئے میانمار پر دباؤ ڈالا جائے: بنگلہ دیش

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 26, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 ڈھاکہ//بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے روہنگیا پناہ گزینوں کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ روہنگیا مہاجرین کو اپنے یہاں واپس بلائے۔حسینہ واجد جمعے کو بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے معروف تعلیمی ادارے شانتی نکیتن میں ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقری میں ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی بھی موجود تھے۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین ثقافتی رشتوں کی علامت 'بنگلہ دیش بھون' کا افتتاح بھی کیا۔تقریب سے خطاب میں حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں 11 لاکھ روہنگیا پناہ گزین موجود ہیں جنہیں ڈھاکہ حکومت نے انسانی بنیاد پر پناہ دی ہے۔لیکن ان کے بقول، "اب ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنے وطن واپس جائیں۔ ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ میانمار حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ روہنگیا عوام کو واپس لے۔"روہنگیا مہاجرین کو پناہ دینے کے معاملے پر بھارت اور بنگلہ دیش کی حکومتوں میں اختلافِ رائے ہے۔مغربی بنگال کی ریاستی حکومت اور نئی دہلی میں بھی اس مسئلے پر اختلافات موجود ہیں۔مودی حکومت روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا چاہتی ہے اور اس بارے میں سپریم کورٹ میں ایک مقدمہ بھی زیرِ سماعت ہے جب کہ مغربی بنگال کی وزیرِ اعلٰی ممتا بنرجی روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کے حق میں ہیں۔دریں اثنا انسانی حقوق کے عالمی ادارے 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روہنگیا شدت پسندوں نے میانمار کے صوبے رخائن میں ہندو دیہاتیوں کا قتلِ عام کیا۔تاہم بھارت کی بیشتر سرکردہ شخصیات اس رپورٹ پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں اور دہلی کے اقلیتی کمیشن نے اس رپورٹ کی مذمت کی ہے۔کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا دنیا کی سب سے مظلوم قوم ہے، وہ قتل عام کیسے کر سکتی ہے؟۔انھوں نے مزید کہا، "وہ جو غریب ہیں، جو مر رہے ہیں، جو کبھی ہندوستان، کبھی ملائیشیا، کبھی تھائی لینڈ اور کبھی بنگلہ دیش بھاگ رہے ہیں، ۔ ان کو کسی کا قتل کرنا ہوگا تو بودھوں کا کریں گے جو کہ ان کو مار رہے ہیں۔ یا فوج کے لوگوں پر حملہ کریں گے۔"انھوں نے مزید کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو بیس تیس برسوں میں اتنا کنگال کر دیا گیا ہے کہ ان کے پاس کچھ ہے ہی نہیں۔ جس قوم کے پاس کچھ ہے ہی نہیں وہ اتنا بڑا پروگرام بنا کر کیسے لوگوں کو جا کر مار دے گی۔ ہندو تو ان کے اپنے لوگ ہیں۔ ان کی زبان بولتے ہیں۔ ان کے ساتھ دیہات میں رہتے ہیں۔ تو ان کو کیسے وہ ماریں گے؟ وہ بھی تو بھاگ کر یہاں آ رہے ہیںَظفر الاسلام کا مزید کہنا تھا کہ میانمار کی حکومت نے ایک جال بچھایا اور ایمنسٹی انٹرنیشنل اس جال میں پھنس گئی۔ ان کے مطابق ایک منصوبہ کے تحت ایمنسٹی کے کارکنوں کو وہاں لے جایا گیا اور اپنے مطلب کی رپورٹ جاری کرائی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ کہ اس علاقے میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ظفر الاسلام نے شبہ ظاہر کیا کہ میانمار کی حکومت نے بھارت کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ایک امریکی گروپ 'برما ٹاسک فورس' نے بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کی مذمت کی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ کیساتھ بدسلوکی کے معاملے میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے: نیشنل کانفرنس
تازہ ترین
ممتا بنرجی کا عمر عبداللہ کے مزارِ شہداء جانے سے روکنے پر شدید ردعمل،کہا شرمناک، ناقابل قبول اور چونکا دینے والا اقدام
برصغیر
تین جے کے پی ایس افسران کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی
تازہ ترین
جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ہم جب چاہیں شہداء کو یاد کر سکتے ہیں،ہم پر کوئی پابندی نہیں چلے گی:وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

July 14, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ سمیت حکمران جماعت کے معتدد لیڈران کی مزارِ شہداء پر حاضری

July 14, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہندوستانی نرس نمیشا کو یمن میں پھانسی سے بچانے کی درخواست پر عدالتِ عظمیٰ میں سماعت آج

July 14, 2025
برصغیر

جیلوں میں بنیاد پرستی بڑھتا ہوا نازک چیلنج | وزارت داخلہ کا ریاستوں اور یوٹیز کو مکتوب | ملی ٹینٹوں کیلئے الگ الگ رہائش کی تجویز

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?