Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

روہنگیا مسلمان آنگ سان سوچی کا انتظار کر رہے ہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 5, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 میانمار// اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی برائے میانمار یانگ ہی لی نے ملک میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ملک کی سربراہ آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں کی مدد نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ رخائن میں 'حالات نہایت خراب' ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ آنگ سان سوچی اس معاملے کے حل کے لیے 'قدم اٹھائیں'۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس بار رخائن میں ہونے والی تباہی اکتوبر کے واقعات سے 'کہیں زیادہ بڑی ہے'۔'ملک کی حقیقی سربراہ کو اس موقع پر ضروری اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ وہ ملک کی حدود میں موجود تمام لوگوں کا تحفظ کریں اور اس بات کی توقع ہم کسی بھی حکومت سے کرتے ہیں۔'نوبیل امن انعام یافتہ، پاکستان کی ملالہ یوسفزئی نے بھی اپنی ٹویٹ میں جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ وہ روہنگیا کے معاملے پر آنگ سان سوچی کا بیان سننے کا انتظار کر رہی ہیں۔'تمام دنیا اور خاص طور پر روہنگیا مسلمان آنگ سان سوچی کا انتظار کر رہے ہیں۔'واضح رہے کہ ماضی میں آنگ سان سوچی نے ملک میں جمہوریت کی خاطر جدوجہد کی اور ان کی وجہ سیوہ کئی سالوں تک نظر بندی کا شکار رہیں۔ سن 1991 میں ان کو اس جدوجہد کی کے صلے میں امن کے نوبیل پرائز سے بھی نوازا گیا۔آنگ سان سوچی ملک کی سرکاری طور پر صدر نہیں ہیں لیکن انھیں ہی ملک کا حقیقی سربراہ تصور کیا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی برائے میانمار یانگ ہی لی کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد اب تک 87000 روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش نقل مکانی کر چکے ہیں۔ یہ تعداد اکتوبر 2016 میں کی جانے والی نقل مکانی سے زیادہ ہے۔دونوں دفعہ معاملات اس وقت شروع ہوئے تھے جب روہنگیا شدت پسندوں نے میانمار پولیس کی چوکیوں پر حملہ کیا تھا جس کے بعد ملک کی فوج نے ان پر چڑھائی کر دی تھی۔روہنگیا مسلمان ملک کی وہ اقلیت ہیں جن کو میانمار کا شہری تصور نہیں کیا جاتا۔ ملک بدر ہونے والے کئی روہنگیا مسلمانوں نے بتایا کہ ان پر حملہ کرنے والوں میں میانمار کی فوج کے علاوہ رخائن میں بدھ مت کے پیرو کار تھے جنھوں نے ان پر حملہ کر کے ان کے گاؤں کو نذر آتش کیا اور شہریوں پر حملہ کیا۔سیٹیلائٹ سے ملنی والی تصاویر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ رخائن کے شمالی حصے میں کئی مقامات پر آگ لگی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ایک تصویر جاری کی ہے جس کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے ایک گاؤں میں 700 گھروں کو آگ لگا دی گئی۔میانمار کی حکومت کے مطابق ملک کی فوج روہنگیا شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے جو شہریوں پر حملے کرنے میں ملوث ہیں۔آزادانہ طور پر ان دعوؤں کی تصدیق کرنا کافی دشوار ہے کیونکہ حکومت نے اس علاقے تک صحافیوں کو رسائی نہیں دی ہوئی ہے۔ادھر بنگلہ دیش میں بی بی سی کے نمائندے کے مطابق بنگلہ دیش کے سرحدوں کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکار روہنگیا مسلمانوں کو دریائے ناف عبور کر کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں حالانکہ کہ سرکاری طور پر حکومتی نے اس پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

این آئی اے کے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین
بیلی چرانہ جموں میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد
جموں
ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد
جموں
سلیکشن گریڈ کانسٹیبل 8000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں

Related

بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں روہینگیا کیمپوں کے اساتذہ بر طرف

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی قافلے پر حملہ | سوڈان میں 5افراد ہلاک

June 4, 2025
بین الاقوامی

امارات:عید الاضحیٰ پر 3ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی مرکز کے قریب بمباری | خوراک کیلئے قطار میں کھڑے 58فلسطینی جاں بحق

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?