Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

روہنگیا دہلی کیسے پہنچے؟ | وزیراعلیٰ آتشی کا امیت شاہ کو مکتوب

Towseef
Last updated: December 15, 2024 10:23 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی// آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل راجدھانی دہلی میں غیر قانونی دراندازوں کو لے کر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ اب دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر کئی سوال پوچھے ہیں۔وزیر داخلہ سے سوال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آتشی نے خط میں لکھا’’مرکزی حکومت نے بغیر کسی اطلاع کے بڑی تعداد میں غیر قانونی روہنگیا پناہ گزینوں کو دہلی میں بسایا، جب کہ دہلی حکومت اور عوام کو اس معاملے سے بالکل بے خبر رکھا گیا‘‘۔انہوںنے کہا’’مرکزی وزیر ہردیپ پوری کے ٹویٹ سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ کس طرح بی جے پی کی حکمرانی والی مرکزی حکومت نے روہنگیا کو جان بوجھ کر دہلی میں بسایا تھا اور بکر والا کے ای ڈبلیو ایس فلیٹ، جو دہلی کے غریبوں کے لیے تھے، دہلی میں روہنگیا پناہ گزینوں کو بسانے کے لیے استعمال کیے جا رہے۔ دہلی کے لوگوں سے ان کا حق چھین لیا گیا‘‘۔وزیر اعلیٰ نے خط میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے اس قدم سے نہ صرف دہلی کا امن و امان متاثر ہوگا، بلکہ شہر کے محدود وسائل پر بھی دبا پڑے گا۔وزیر داخلہ کو لکھے گئے خط میں وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا ہے کہ دہلی کسی بین الاقوامی سرحد کے قریب نہیں ہے اور بنگلہ دیش کی سرحد سے ہزاروں کلومیٹر دور ہے۔ اس لیے حیرت ہوتی ہے کہ ہماری سرحدیں عبور کرنے کے بعد یہ تارکین وطن کئی ریاستوں کو عبور کر کے بغیر پکڑے، دہلی کیسے پہنچ گئے؟ اس لیے اس صورت حال پر بہت سے سوالات کا اٹھنا فطری ہے۔سی ایم نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ بسائے گئے تمام روہنگیا پناہ گزینوں کی فہرست اور پتے کی معلومات دہلی حکومت، لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی پولیس کو دی جانی چاہئے۔ دہلی حکومت اور عوام کی اجازت کے بغیر کسی بھی غیر قانونی پناہ گزین کو دہلی میں نہیں بسایا جانا چاہیے۔کیا خود بی جے پی حکومت نے ہندوستان کے لوگوں کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے ان غیر قانونی تارکین وطن کو منظم طریقے سے ہندوستان کے مختلف حصوں میں پہنچایا؟آپ کو بتا دیں کہ ہفتہ کو سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں امن و امان کے مسئلہ کو لے کر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا تھا۔ کیجریوال نے امن و امان پر بات کرنے کیلئے امت شاہ سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ خط میں کیجریوال نے دہلی کی سیکورٹی کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کیجریوال نے خط میں لکھا کہ دہلی کا لا اینڈ آرڈر مرکزی حکومت کے ماتحت ہے۔
دہلی کو اب جرائم کی راجدھانی کہا جانے لگا ہے۔ بھارت کے 19 میٹرو شہروں میں دہلی خواتین کے خلاف جرائم کے ساتھ ساتھ قتل کے واقعات میں پہلے نمبر پر ہے۔ کیجریوال نے لکھا کہ دہلی میں بھتہ خوری کے گروہ سرگرم ہو گئے۔ ہوائی اڈوں اور اسکولوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ منشیات سے متعلق جرائم میں 350 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وہ پوری دہلی میں لوگوں کی حفاظت کو لے کر پریشان ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

برصغیر

۔7 کروڑ سے زیادہ بچوں کے آدھار | سکولوں کے ذریعے اپ ڈیٹ شروع کئے جائیں گے

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترین

کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?