Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

روہنگیائی مسلمانوں کا معاملہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 12, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
نئی دہلی// لوک سبھا میں روہنگیا مسلمانوں کے بھارت میں پناہ لینے کے معاملے پرحزب اقتدار اور حزب اختلاف آمنے سامنے آگئے۔ حزب اقتدار نے جہاں انہیں جرائم اور دہشت گردی میں ملوث بنگلہ دیشی مسلمان بتاتے ہوئے ملک سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا وہیں اپوزیشن نے میانمار میں تشدد کا شکار ہوکر ہندوستانی پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے تقریبا سوا لاکھ روہنگیا مسلمانوں کی قابل رحم حالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پناہ گزین قانون بنایا جانا چاہیے۔ وقفہ صفر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نشی کانت دوبے نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک پہلے ہی بنگلہ دیشی دراندازوں کے مسائل کا شکار ہے۔ وہیں سے اب روہنگیا مسلمان آ رہے ہیں۔ وہ بھی بنگلہ دیش سے میانمار گئے اور وہاں سے اب ہندوستان آ رہے ہیں۔ یہ لوگ جعلی نوٹوں کے کاروبار، انتہا پسندی، نکسل ازم وغیرہ میں ملوث ہیں اور ان کے روکنے کی کوشش نہ ہونے سے وہ آدھار کارڈ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں تو آبادی کا تناسب بھی بدل گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایک کمیشن بنا کر ان کی جانچ کرائے اور جو بھی ہندوستان کے نہیں ہیں، انہیں باہر کردیا جائے۔اس کے بعد کانگریس کے رکن اور سابق وزیر مملکت ششی تھرور نے اسی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی روایت اور تاریخ بہت ہی مثالی رہی ہے۔ ہزاروں برسوں سے ہم نے کئی کمیونٹیز کے تمام لوگوں کو پناہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پروپیگنڈہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تقریبا سوا لاکھ ہے جو انتہائی قابل رحم حالت میں رہ رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزام لگانے کی بجائے ملک میں ایک پناہ گزین قانون بنائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ افواہوں اور پریس کی رپورٹ کی بنیاد پر پروپیگنڈہ مہم نہیں چلائی جا سکے۔ انہوں نے حکومت سے اس بارے میں اقدامات کرنے کی درخواست کی۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے اے سمپت نے وزیر خارجہ سشما سوراج کے اس سلسلے میں پہلے دیئے گئے ایک بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دس لاکھ ڈالر کی رقم ان کی بازآبادکاری کے لئے دیئے ہیں۔ روہنگیا پناہ گزینوں میں صرف مسلمان نہیں بلکہ ہندو اور عیسائی بھی شامل ہیں۔ اس مسئلے کا میانمار حکومت کے ساتھ دو طرفہ طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: جموں بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا تیسرا قافلہ روانہ
تازہ ترین
وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی
تازہ ترین
صوبائی کمشنر، آئی جی پی، ڈی سی، ایس ایس پی سرینگر نے لال چوک میں محرم جلوس میں شرکت کی، عزاداروں کو پانی پیش کیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

July 4, 2025
کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025
کشمیر

صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پُرعزم :وزیراعلیٰ ۔10 ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?