سرینگر/ / ایس پی ہائر سیکنڈری سکول کے طلبانے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف لالچوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔سی این ایس کے مطابق بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھے اور ہاتھوں میں بینر لئے طلبا ایم اے روڈ پر جمع ہوئے اورمظلوم روہنگیائی مسلمانوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ طلباء نے پر یس کالونی کی جانب مارچ کرتے ہو ئے میانمار میں مسلمانوں کے جاری قتلِ عام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے عالمی برادری پر میانمار کو روکنے کیلئے زور دیا۔ احتجاجی طلباء اسلام،آزادی اور روہنگیا مسلمانوں کے حق میں اور میانمار کی حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور بعد میں یہ جلوس پر یس کالونی پہنچ گیا جہاں کئی طلباء نے تقاریر کیں اور میانمار کی موجودہ صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس حد تک روہنگیا مسلمونوں پر ظلم جاری ہے وہ کسی بھی طرح سے قابلِ برداشت نہیں ہو سکتا ہے۔طلباء نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مینمار کی سرکار پر دباو بناکر اسے مزید مسلمانوں کا قتلِ عام کرنے سے روکا جانا چا ہیے۔