سید اعجاز
ترال//روہنگیائی مسلمانوں پر ہو رہے مظالم کے خلاف ترال میں سٹیزنز فورم نے احتجاجی مارچ نکالا۔فورم کے چیئرمین فاروق ترالی کی صدارت میں نماز ظہر کے بعد خانقاہ فیض پناہ ترال بالا سے بس اسٹینڈ ترال تک ایک احتجاجی جلوس نکالاگیا جس میں فورم کے ممبران کے علاوہ لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر معصوم لوگوں پر مظالم ڈھانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
شوکت ڈار
پلوامہ// پلوامہ قصبے میں سوموار کو برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قصبہ کے پرچھو علاقے میں پیر کی شام 5بجے سینکڑوں نوجوان جمع ہوئے اور برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔ مظاہرین میں شامل نوجوان روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام پر برما حکومت کے خلاف مظاہرے کررہے تھے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر برما میں ’مظلوم مسلمانوں کا قتل عام بند کرو ، برما میں نسل کشی روکنے کیلئے متحد ہوجاﺅ اور بودھ دہشت گرد مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں‘ کے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین میں شامل لوگ بعد میں پر امن طرےقے سے منشر ہوگئے۔
دردناک صورتحال پراقوام عالم سے مداخلت کی اپیل
سالویشن مومنٹ/وی او وی
سرینگر// سالویشن مومنٹ اورووئس آف وکٹمزنے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اقوم متحدہ اورانسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔سالویشن مومنٹ چیئرین ظفر اکبر بٹ اورلبریشن فرنٹ (ح) چیئرمین جاوید احمد میر نے روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام پررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کے حکام سے کہا ہے کہ اقلیتی فرقوںکے قتل عام کو روکنے میںاپنے منصبی فرائض کو پورا کریں ۔ایک مشترکہ بیان میں دونوں لیڈروں نے عالمی برادری سے مو¿ثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے ترک صدرکی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ہے ۔ووئس آف وکٹمز کے کوارڈی نیٹر عبدالرﺅف خان نے میانمار میں مسلمانوں کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور بشری حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ میانمار میںمظلوم مسلمانوں کی مدد کرنے میںفوری طور اقدام کریں۔