جموں//مقامی عدالت نے ایک روہنگیائی مہاجر کو 6برس قید با مشقت اور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔ سیکنڈ ایڈیشنل جج جموں پون دیو کوتوال نے رحمت اللہ ولد ہلا میاں ساکن برما کو 4سال کی مقدمہ بازی کے بعد غیر ملکی ایکٹ اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت یہ سزا سنائی۔ 15مارچ 2013کو رحمت اللہ کو فوج نے جے ڈی سی پوسٹ کے قریب پکڑ کر گاندھی نگر پولیس کے حوالہ کر دیا تھا۔ فاضل جج نے ملزم کو غیر ملکی ایکٹ کی دفعہ 14Aکے تحت 6برس قید اور جرمانہ کی سزا سنائی جب کہ پاسپورٹ ایکٹ کے تحت4ماہ قید کی سزا سنائی، دونوں سزائیں بیک وقت شروع ہوں گی۔