سرینگر//جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان کے مطابق حکومت کے پرنسپل سیکریٹری ، پلاننگ ، ڈیولپمنٹ اور مانیٹرنگ روہت کنسل کو تبدیل کرکے پرنسپل سیکریٹری برائے حکومت ،پی ڈی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔
آرڈر کے مطابق کنسل ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، منیجنگ ڈائریکٹر، جے کے پی ڈی سی لیمٹیڈ اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی لیمٹیڈ کا بھی اضافی چارج سنبھالیں گے۔
وہ پرنسپل سیکریٹری کارڈی نیشن کا چارج بھی سنبھال کر مختلف معاملات اور ترقیاتی پروجیکٹوں کو لیکر مرکزی سرکار کے ساتھ کارڈی نیٹ کریں گے۔
ایم راجو کو تبدیل کرکے سیکریٹری برائے حکومت،پلاننگ،ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
راجو ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری، تواضع،اسٹیٹس، شہری ہوا بازی محکمہ اور جے کے پی سی سی لمیٹیڈ کا بھی اضافی چارج سنبھالیں گے۔