نئی دہلی/انگلینڈ کے خلاف یکم اگست سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں کے لئے بدھ کو اعلان کردہ ہندستانی کرکٹ ٹیم میں بلے باز روہت شرما کو جگہ نہیں ملی ہے جبکہ ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی کارکردگی سے متاثر کرنے والے چائنا مین گیند بازکلدیپ یادو اور نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے قومی ٹیم میں جگہ بنالی ہے ۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین میچوں کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف اس کی سرزمین پر پچھلے ون ڈے ھ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین مظاہرہ کرنے والے اسپنر کلدیپ کو ان کی کارکردگی کی بدولت ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ آل انڈیا سینیئر سلیکٹرز کمیٹی نے لیڈس میں یکم اگست سے کھیلے جانے والے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین میچوں کے لئے 18 رکنی ٹیم انڈیا کا انتخاب کیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ تیز گیندباز بھونیشور کمار کوتیسرے ون ڈے کے دوران کمرمیں چوٹ لگ گئی تھی اور بورڈ کی میڈیکل ٹیم ان کی فٹنس کی جانچ کے بعد ہی ٹیسٹ ٹیم میں ان کے سلیکشن پر کوئی فیصلہ کرے گی۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم میں گیندباز کلدیپ کا انتخاب حیران کن فیصلہ نہیں ہے ۔ محدود اوور سیریز میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد وراٹ کوہلی کافی متاثر ہوئے تھے اور انہوں نے ٹیسٹ ٹیم میں کلدیپ کے انتخاب کو لے کر اشارے بھی دیئے تھے ۔ کلدیپ نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 16.44 رن بنا کر سب سے زیادہ نو وکٹیں حاصل کیں تھیں کلدیپ نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 16.44 کے اوسط سے سب سے زیادہ نو وکٹ لئے تھے جس میں 25 رن پر چھ وکٹ ان کی سب سے بہترین کارکردگی رہی جبکہ ٹوئنٹی 20 سیریز کے دو میچوں میں انہوں نے پانچ وکٹ لئے تھے ۔ نوجوان اسپنر کلدیپ کے علاوہ آف اسپنر روی چندرن اشون اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کی جوڑی بھی شامل ہے ۔ تیز گیند بازوں میں تجربہ کار ایشانت شرما، امیش یادو، محمد سمیع اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔