نئی دہلی، 2 اکتوبر (یو این آئی) ہندستان کے سلامی بلے باز روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پیر کے روز جاری آئی سی سی کی تازہ ایک روزہ بین الاقوامی رینکنگ میں اپنے بہترین پانچویں قائم پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کپتان وراٹ کوہلی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔آئی سی سی کی بلے بازی رینکنگ میں روہت چار مقام کی چھلانگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جو ایک روزہ میچوں میں ان کی بہترین رینکنگ ہے ۔ روہت کے اب 790 رینٹنگ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سریز میں روہت ، دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری کے ساتھ 296 رن بناکر سب سے زیادہ اسکور بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ہندستان نے ناگپور میں اتوار کو آسٹریلیا کو سات وکٹ سے شکست دے کر 1-4 سے سیریز پر اپنے نام کی تھی ، اسی کے ساتھ وہ آئی سی سی کی ایک روزہ ٹیم رینکن میں بھی اپنے نمبر ایک مقام پر بنی ہوئی ہے ۔ اس سیریز میں آسٹریلیا کے کامیاب بلے باز ڈیوڈ وارنر دوسر ے مقام پر رہے ۔ دیگر کھلاڑی جنہیں رینکنگ میں فائدہ پہنچا ہے ان میں اجنکیا رہانے اورکیدار جادھو بھی شامل ہیں۔ رہانے کو چار پائیدان کا فائدہ ہوا ہے اور وہ بھی اپنے بہترین 24 ویں مقام پر ہیں۔ رہانے کے 631 ریٹنگ پوائنٹس ہیں ۔ جادھو کو 8 مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 36ویں مقام پر آگئے ہیں۔ اور یہ بھی ان کی بہترین رینکنگ ہے ۔ انکے 573 پوائنس ہیں۔ یو این آئی۔ دریں اثنا سلامی بلے باز رہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ کے بعد کہا کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے حساب سے ہی حکمت عملی بناکر کھیلتے ہیں۔ روہت نے اجنکیا رہانے کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے سو رنوں کی شراکت کرکے ٹیم کو مضبوط شروعات دی۔ وہ میچ میں اپنی 125 رنوں کی اننگز مین آف دی میچ کے ا عزاز سے نوازے گئے اور ہندستان کو سات وکٹ سے آسان جیت دلادی۔ ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز 1-4سے اپنے نام کی ہے ۔ میچ کے بعد روہت نے کہا میرا کام ہی رن بنانا ہے ۔ ٹیم کو ہمیشہ اچھی شروعات دلانا ہی سلامی بلے بازوں کا کام ہوتا ہے ۔ ہم شروعات میں اچھی کارکردگی کریں گے توٹیم کو کامیابی ملے گی۔ ممبئی کے 30 سالہ کھلاڑی نے اس سال آئی پی ایل سے واپسی کی ہے ۔ گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی تھی۔ اجنکیا رہانے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں مجھے رہانے کے ساتھ بلے بازی کرناپسند ہے ۔ رہانے کمال کے کھلاڑی ہیں۔ خاص کر نئی گیند کے ساتھ وہ بہت اچھا کھیلتے ہیں۔نائب کپتان روہت نے کہا ٹیم میں اس وقت بہترین کھلاڑی موجود ہیں ۔ ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو ہر چیلنج کو قبول کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ یو این آئی،