نئی دہلی// اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کاؤنسل نے روپے ڈیبٹ کارڈ، یو ایس ایس ڈی اور بھیم ایپ کے ذریعہ سے ادائیگی کرنے پر کسٹمرس کو جی ایس ٹی ٹیکس کا 20 فی صد کیش بیک کی شکل میں واپس کرنے کا منصوبہ ہے ۔ کاؤنسل کی آج یہاں ہوئی میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ پیوش گوئل نے بتایا کہ ڈیجیٹل ٹرانزکشن کو فروغ دینے اور رسمی معیشت کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے روپے ڈیبٹ کارڈ، ، یوا یس ایس ڈی اور بھیم ایپ کے ذریعہ سے ادائیگی کرنے پر فی ٹرانزکشن جی ایس ٹی کا 20 فی صد کیش بیک دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ ابھی یہ اسکیم تجرباتی بنیاد پر صرف انہیں ریاستوں میں نافذ کی جائے گی جو اس کے لئے رضا کارانہ طور پر تیار ہوں گے ۔ اس سے پہلے اس کے لئے سافٹ ویئر تیار کیا جائے گا اور اس کے بعد جو ریاستیں تیار ہوں گی وہاں کیش بیک اسکیم نافذ کی جائے گی۔ گوئل نے بتایا کہ تجرباتی سطح پر کامیاب ہونے کے بعد جی ایس ٹی کا ؤنسل اسے پور ے ملک میں نافذ کرنے پر غور کرسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ روپے کا رڈ رکھنے والے بھیم ایپ استعمال کرنے والے بیشتر افراد دیہی غریب ہیں اور اس اسکیم سے اپنی رسمی معیشت کا حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔یو این آئی