منجا کوٹ //سابقہ ریاستی وزیر اور ضلع ترقیاتی کونسل وائس چیئرمین شبیر احمد خان نے منجا کوٹ تحصیل کے منگلناڑ علاقہ میں روپینڈی رابطہ سڑک کی تعمیر دوبارہ سے شروع کروائی ۔مکینوں نے بتایا کہ رابطہ سڑک آپسی تنازعہ کی وجہ سے گزشتہ کئی برسوں سے بند پڑی ہوئی تھی جسکی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا تھا ۔تنازعہ کو حل کروا کر سڑک کی تعمیر دوبارہ سے شروع کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین نے کہاکہ سڑک کی مدد سے ہی علاقوں کی تعمیر و ترقی ممکن ہے ۔اس موقعہ پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین و معززین بھی موجود تھے ۔