سرینگر// حضرت شیخ بابا فرید (روپہ ریشی صاحب)ؒ کے عرس کی اختتامی تقریب پر آج منائی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں زیارتِ حضرت شیخ بابا فریدواقعہ اولڈ حبہ کدل پل میںآج مولانا ریاض احمد ہمدانی 12بجے دن کے بعد ہی شانِ حضرت اولیائے کرام، محرم الحرام کی فضیلت ، عاشورہ کی فضیلت اور واقعہ کربلا پر واعظ فرمائیں گے۔عاشقانِ نبیؐ اور محب اولیاء سے استدعاہے کہ وہ مقررہ وقت پر ہی اس بابرکت اور روح پرور مجلس میں تشریف لاکر سعادت حاصل کریں۔