دبئی/فیفا نے جمعرات 3 اپریل کو مردوں کی اپنی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کی، جس میں مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور پرتگال کی درجہ بندی میں ایک مقام تنزلہ ہوئی ہے۔پرتگال ساتویں نمبر پر آ گیا ہے اور ہالینڈ نے 2016کے یورو چیمپئن کی جگہ چھٹے نمبر پر لے لی ہے۔ دوسری جانب دفاعی یورپی چمپئن اسپین نے سابق ورلڈ کپ فاتح فرانس کی جگہ عالمی نمبر 2بنا لیا ہے۔