پیرس/ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پانچویں مرتبہ باوقار 'بیلن ڈی اور ' کے خطاب سے نوازا گیا ہے اور اسی کے ساتھ وہ ارجنٹائن کے لیونل میسی کی برابری پر پہنچ گئے ہیں۔کیریئر میں پانچویں مرتبہ دنیا کے بہترین کھلاڑی بنے رونالڈو اگرچہ لا لیگا چمپئن شپ میں بارسلونا فارورڈ میسی (13 گول) سے دو گول کے فرق سے پیچھے چل رہے ہیں۔میسی کی بدولت چمپئن شپ میں بارسلونا روایتی حریف ریئل سے 14 میچوں کے بعد آٹھ پوائنٹس کے فرق سے آگے ہے ۔31 سالہ رونالڈو نے اگرچہ مسلسل ساتویں سال چمپئنز لیگ میں اپنے کلب کے لئے سیزن میں سب سے زیادہ گول کیے ہیں۔وہ حال ہی میں تمام گروپ میچوں میں گول کرنے والے بھی پہلے کھلاڑی بنے ہیں۔پرتگالی کھلاڑی کو میگزین فرانس فٹ بال کی طرف سے 1956 میں شروع کئے گئے بیلن ڈی اور ایوارڈ سے ان کی ریئل کیلئے گزشتہ سیزن میں بہترین کارکردگی کے لئے نوازا گیا ہے ۔ گزشتہ سال ریئل میڈرڈ 1990 میں اے سی میلان کے بعد پہلی ٹیم بنی تھی جس نے چمپئنز لیگ میں اپنے خطاب کا دفاع کیا تھا۔رونالڈو کو لالیگا میں 25 گول کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم ریال میڈرڈ کو لگاتار دوسری مرتبہ چمپئنز لیگ جتانے پر لگاتار دوسرے سال اس ایوارڈ کا فاتح قرار دیا گیا۔چمپئنز لیگ میں رونالڈو نے فائنل میں دو گول سمیت مجموعی طور پر 12 گول اسکور کیے تھے اور ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت میڈرڈ نے یوونٹس کو فائنل میں 4۔1 سے مات دے کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور میں منعقدہ شاندار تقریب میں سابق فرانسیسی کھلاڑی ڈیوڈ گنولا نے انہیں یہ ایوارڈ دیا۔عالمی شہرت یافتہ لیونل میسی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ رواں سال بارسلونا سے پیرس سینٹ جرمین منتقل ہونے والے دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی برازیلین نیمار تیسرے نمبر پر رہے ۔