Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

روشنی کے بعد افسانچہ

Mir Ajaz
Last updated: August 3, 2024 11:53 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

ش۔شکیل

دنیا میں کچھ لوگ ایسے ہو تے ہیں جو خود کے بنائے ہوئے تہہ خانے میں قید ہوکر رہ جاتے ہیں یا پھر جان بوجھ کر قید ہوکر ‘خود ہی تہہ خانے کی کھڑکیا ں اور دروازے بند کر لیتے ہیںاور اپنے آپ سے کہتے رہتے ہیں۔’’کیا گھپ اندھیرا ہے۔‘‘ایسے ہی قید خانے میں دو آدمی قید تھے۔ان کی سانسوں کی آمد و رفت کی وجہ سے، وہاں دو ذی روح موجود ہیں، ایسا محسوس ہو رہا تھا۔اس ہولناک گھپ اندھیرے سے بے چین بے قرار ایک آواز اُبھری۔’’میں۔۔میری ماں کو لانے جارہا تھا‘وہ سخت پریشان تھی‘اس شکنجے نے مجھے جکڑلیا ۔۔نہ جانے ماں کس حال میں کیسی ہوگی۔۔پتہ نہیں۔‘‘آواز میں بلا کا درد ‘رنجیدگی اور بے بسی تھی۔ اس کے بعد ایک اور آواز تڑپ اُٹھی۔’’تم بالکل سچ کہہ رہے ہو۔۔۔یہ بہت ہی نحس شکنجہ ہے۔اُدھر تمہاری ماں سے ملنے سے روک رہا ہے‘ادھر مجھے میرے باپ سے ملنے سے روک رہا ہے۔میں بھی اپنے باپ کو دیکھنے اسپتال جارہا تھا‘جو کہ اسپتال میں زیست اور موت کی کشمکش میں مبتلاہیں۔وہ تو بھائی کا بھلا ہو جس نے باپ کو اسپتال میں داخل کیا جس کی وجہ سے انہیں زندگی کے چار دن نصیب ہوئے ورنہ نہ جانے کیا ہوتا ۔‘‘ایک درد بھری آہ سناٹّے کو چیر کر خاموش ہو گئی۔اس کے بعدتہہ خانے میں’’ہاہاہا ۔۔۔ہاہا۔۔‘‘کی آواز کے ساتھ ایک قہقہہ بلند ہوا ۔ایسا محسوس ہو رہا تھامانو تہہ خانے میں بھونچال آگیا ہو۔دونوں آوازیں گھبرا کر کہہ رہی تھیں۔’’کون ہو تم؟کیسے اندر آئے ہو؟‘‘اس پر ایک بلند آواز اُبھری۔’’میں وہی ہوں۔۔۔جان کر یا انجانے میں قید ہو کر رہ جاتے ہو۔۔۔جائو اب میںتمہیں آزاد کرتا ہوںہاہاہا ۔۔ ہاہا۔‘‘آواز کے ساتھ تہہ خانے کا دروازہ کھولا‘کھڑکیا ں کھولیں۔تیز روشنی سے سارا تہہ خانہ شرابور ہو گیا۔روشنی میں دونوں نے ایک دوسرے کو مسکرا کر دیکھاتقریبًا دوڑتے ہوئے تہہ خانے سے نکل آئے۔دونوں نے دوبارہ ایک دوسرے کو غور سے دیکھا۔ ایک نے دوسرے سے پوچھا۔’’کہاں جارہے ہو؟اپنی ماں سے ملنے جارہے ہونا؟‘‘دوسرے نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے کہا۔ ’’نہیں۔۔اب تو ما ں ہوگی ہی نہیںمیرا بھائی میری ماں کو بہت چاہتا ہے نا۔۔شاید وہ ماں کو اپنے گھر لے گیا ہوگا۔۔۔تم بتائو ‘تم کہاں جارہے ہو؟شاید اسپتال جارہے ہو باپ کو دیکھنے کے لیے ؟‘‘دوسرے نے پہلے والے سے سوال کیا۔پہلے والا دوسرے والے کو ایک نظر دیکھ کر کہا۔’’نہیں۔۔میرے باپ کی حالت بہت تشویشناک تھی۔۔۔بچنے کی کوئی امید نہیں تھی۔۔۔اب تک شاید انتقال کر گئے ہو نگے اور میرے بھائی نے ان کی تجہیز و تکفین بھی کی ہوگی۔اب بھلا جانے سے کیا فائدہ ہوگا۔‘‘ ایک ہی مقصد ‘ایک راہ اور ایک ہی منزل کے بے چین بے قرار راہی اب دبی دبی مسکراہٹ سے ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے متضاد راہوں پر بڑے اطمینان سے چل پڑے تھے ۔
���
اورنگ آباد۔(مہاراشڑ)،موبائل نمبر؛9529077971

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین
حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت
بین الاقوامی
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

May 31, 2025
ادب نامافسانے

بے موسم محبت افسانہ

May 31, 2025
ادب نامافسانے

قربانی افسانہ

May 31, 2025
ادب نامافسانے

آئینہ اور ہاشم افسانچہ

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?