جموں // ریاستی سرکار نے کہا ہے روشنی ایکٹ کے تحت جموں وکشمیر میں 1,72,244لاکھ کنال اراضی کے مالکانہ حقوق متعلقین کوتفویض کر کے اس سے 7691.07لاکھ روپے آمدنی حاصل کی گئی ہے۔ ایم ایل سی وکرم رندھاوا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں حکومت کی طرف سے بتائے گئے اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ جموں ضلع میں44,912کنال اور12مرلے اراضی کے مالکانہ حقوق روشنی ایکٹ کے تحت دیئے گئے اور اس سے 1597.01لاکھ روپے آمدنی ہوئی۔ سب سے کم سرینگر ضلع میں 375کنال10مرلے اراضی کے روشنی ایکٹ کے تحت مالکانہ حقوق تفویض کئے گئے جن سے 5217.21لاکھ روپے حاصل ہوئے ہیں۔ اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے وزیر مال نے کہا کہ اننت ناگ میں962کنال19مرلہ اراضی کے مالکانہ حقوق تفویض کئے گے ہیںجس سے36.697کی آمدنی ہوئی ہے ،بانڈی پورہ میں 6415کنال 11مرلہ زمین کے مالکانہ حقوق دئے گئے ہیں جس سے 25.51لاکھ کی آمدن ہوئی ہے ۔سرکار نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں 382کنال ساڑھے 19مرلہ زمین کے مالکانہ حقوق دئے گئے ہیں جس سے 15.51لاکھ روپے کی آمد ن ہوئی ہے ۔بڈگام میں بھی 1929کنال راضی کے مالکانہ حقوق تفویض کئے گئے ہیں جس سے 39.688لاکھ کی آمدن ہوئی ہے ۔گاندربل میں579کنال 11مرلہ زمین کے مالکانہ حقوق تفویض کئے جانے سے 5.849لاکھ کی آمدن ہوئی ہے ۔سرکار نے کولگام ضلع سے متعلق اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کولگام میں روشنی ایکٹ کے تحت 433کنال 3مرلہ زمین کے مالکانہ حقوق متعلقین کو تفویض کئے ہیںجس سے 6.768لاکھ کی آمدن ہوئی ہے ۔سرحدی ضلع کپوارہ میں 1520کنال 9مرلہ اراضی سے 32.64روپے کی آمد ن ہوئی ہے ۔پلوامہ ضلع میں 745کنال 16مرلہ اراضی کے مالکانہ حقوق تفویض کرکے 41.73لاکھ کی آمدن حاصل کی گئی ہے ہوتی ہے ۔شوپیاں میں 386کنال2مرلہ زمین کے مالکانہ حقوق تفویض کرکت 5.54روپے کی آمدن حاصل کی گئی ہے ۔سرکار نے جموں خطہ کے ضلع کٹھوعہ کے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 10023کنال 11مرلہ زمین کے مالکانہ حقوق سونپے گئے جس سے 33.52روپے کی آمدنی آتی ہے ۔سانبا ضلع میں 2537کنال ساڑھے 7مرلہ زمین سے 213.60روپے کی آمدن ہوتی ہے ۔جموں ضلع میں 44912کنال 12مرلہ زمین روشی ایکٹ کے تحت لوگوں کو مالکانہ حقوق دئے گے ہیں جس سے 1579.01لاکھ کی آمد ہوتی ہے ۔سرکار نے عداد وشمار پیش کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ضلع اودھمپور میں 10614کنال 12مرلہ زمین سے 131.86لاکھ ، ریاسی ضلع میں 13380کنال 1مرلہ اراضی سے 29.69روپے ،ضلع رام بن میں 18383کنال 18مرلہ اراضی سے 103.58لاکھ ،ڈوڑہ ضلع میں 35425کنال 2مرلہ زمین سے 59.94لاکھ،کشتوار ضلع میں 10048کنا ل ساڑھے16مرلہ زمین سے 16.26لاکھ،ضلع راجوری میں 6597 کنال اراضی سے 71.79لاکھ اور راجوری ضلع میں 6597کنال 5مرلہ اراضی کے مالکانہ حقوق تفویض کرکے 6.63لاکھ کی آمدن حاصل کی گئی ۔ وزیر مال نے سوال کے دوسرے حصہ کے جواب میں بتایا کہ کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہے جس کو 100کنال سے زیادہ زمیں اس ایکٹ کے تحت دی گئی ہو تاہم جموں ضلع میں خسرہ نمبر 1گائوں کاچریال تحصیل اکھنور میں 135کنال اراضی مشترکہ طور پر بخشی رام ،قابل رام ولد چرن داس ، پرکش چند ولد منشی ،تھورو رام ولد سائن داس ، کرتار چند ،ولد خوجو راکھا رام ولد بالو ہنس راج ولد شیو رام ،بخشی بل ولد پھلہ اور دنیش کمار ،سرندر ،موہن ،کسمال دیو ولد رام لال کے حق میں باقاعدہ بنائی گئی ہے ۔