Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

روشنی اسکینڈل،سی بی آئی کی سرکردہ تاجر کے گھر کی تلاشی | 3آئی اے ایس سمیت6افسران کیخلاف کیس درج

Last updated: June 20, 2022 12:00 am
Share
4 Min Read
SHARE

نیوز ڈیسک
  نئی دہلی// حکام نے بتایا کہ سی بی آئی نے روشنی اراضی گھوٹالے کے سلسلے میں اتوار کو سرینگر میں ایک ممتازتاجر کے گھر کی تلاشی لی۔سی بی آئی نے 3آئی اے ایس سمیت 6افسران کیخلاف بھی کیس درج کیا ہے۔سی بی آئی نے بتایا کہ 15 جون کو، سی بی آئی نے سرکردہ تاجر چودھری شوکت ریٹائرڈ آئی اے ایس افسران محبوب اقبال(اس وقت کے کشمیر ڈویژنل کمشنر) اور شیخ اعجاز اقبال (اس وقت سرینگر کے ڈپٹی کمشنر) کے خلاف ایک تازہ مقدمہ درج کیا تھا۔سی بی آئی نے ایف آئی آر میں کچھ دیگر ریٹائرڈ افسران کا نام بھی لیا ہے ، جن میںکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس سے محمد افضل بٹ( اس وقت کے کشمیر کے ایڈیشنل کمشنر )مشتاق احمد ملک ( اسسٹنٹ کمشنرریونیو، سرینگر)؛ محمد اکرم خان( اس وقت کے تحصیلدار نزول) اور شیخ منیر اختر( سرینگر کے اس وقت کے تحصیلدار) چوہدری، ہیٹرک فوڈ انڈسٹریز کے مالک، جموں و کشمیر کے تاجروں کے اس وفد کا حصہ تھے، جس نے اس سال اپریل میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔سی بی آئی نے الزام لگایا ہے کہ چودھری کو روشنی ایکٹ کے تحت ایک پلاٹ کا غیر مجاز قابض قرار دیا گیا تھا اور ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں 14.40 لاکھ روپے میں آٹھ مرلہ زمین کی ملکیت دی گئی تھی۔یہ الزام ہے کہ اسٹیٹ نرسنگ گڑھ، تحصیل سرینگر میں چار کنال اراضی جموں و کشمیر حکومت نے 1977 میں محبوب بیگ اور ممتاز افضل بیگ کو لیز پر دی تھی اور لیز کا معاہدہ 2020 میں ختم ہو رہا تھا۔ 2001 میں پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر کل چار کنال اراضی میں سے آٹھ مرلہ چوہدری کو دے دی گئی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق، “چودھری، پاور آف اٹارنی ہولڈر نے بعد میں 24 فروری 2004 کی درخواست کے ذریعے روشنی ایکٹ کے تحت ملکیتی حقوق کی فراہمی کے لیے درخواست دی۔”سرینگر کے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر نے 8 اکتوبر 2004 کو ڈویژنل کمشنر کو لکھے ایک خط میں ذکر کیا کہ اس کیس کو مالکانہ حقوق کے لیے نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ زیر بحث زمین ایک اہم سڑک کے مرکز سے 50 فٹ کے فاصلے پرہے ۔پرائس فکسیشن کمیٹی نے 30 مارچ 2005 کو اپنے اجلاس میں درخواست گزار کے کیس کی اس حد تک سفارش کی کہ سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے زمین کی ضرورت نہیں تھی اور وہ  اربن ڈویلپمنٹ ایکٹ کی دفعات سے متاثر نہیں تھی۔ایک اور پرائس فکسیشن کمیٹی نے 11 جولائی 2007 کو اس وقت کے کشمیر کے ڈویژنل کمشنر محبوب اقبال اور دیگر ممبران کی صدارت میں ہونے والی اپنی میٹنگ میں اس مسئلے پر بحث کی اور زمین کی ملکیت چوہدری کو دینے کا فیصلہ کیا۔60 لاکھ روپے فی کنال کی شرح کو اپنایا گیا اور درخواست گزار کو جموں و کشمیر اسٹیٹ لینڈز رول 2007 کے تحت غیر مجاز قابض سمجھا گیا۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ روشنی ایکٹ کے تحت چودھری کو غیر مجاز قابض سمجھا گیا حالانکہ اصل لیز محبوب بیگ اور ممتاز افضل بیگ کے نام تھی۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ
پیر پنچال
بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی
پیر پنچال
سیرت النبی کانفرنس سے قبل منڈی میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
پیر پنچال
فوج نے پونچھ میں خانہ بدوش طبقہ کو طبی سہولیات فراہم کیں
پیر پنچال

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?