یواین آئی
ماسکو// روس کے بلغراد شہر میں اتوار کو ایک اپارٹمنٹ کی عمارت گر جانے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور 12 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔میش ٹیلی گرام چینل نے یہ اطلاع دی۔ چینل نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے کچھ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے ایمرجنسی سروسز کے نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں کو راحت اور بچاؤ کے لیے جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔روس نے الزام لگایا ہے کہ عمارت یوکرین کی گولہ باری کی وجہ سے منہدم ہوئی، حالانکہ یوکرینی حکام نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔