یو این آئی
کیف//یوکرین کے مشرقی علاقے میں روسی فضائی حملے میں 11افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔حکام کے مطابق حملے کے باعث شہریوں اور دفاع کے لیے ضروری ہتھیاروں کی فیکٹریوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ کی یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد از جلد یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، تمام فریقوں کو پائیدار امن کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کی شب روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے 31 ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ شب ڈیوٹی پر موجود فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کی 31بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیوں کو روکا اور تباہ کر دیا۔اس میں کہا گیا ہے کہ 26 ڈرون کراسنوڈار کے علاقے میں، تین برائنسک کے علاقے میں اور ایک ایک لینن گراڈ اور یاروسلاو کے علاقوں میں مار گرائے گئے۔