Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

روسی سفیدوں کی ضرررسانی اور خوابیداہ انتظامیہ!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 15, 2017 9:52 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
وادی کشمیر کے عوام پر سیاسی آندھی طوفان اب زندگی کا ایک معمول بن گیا ہے اور وہ اپنی کمزوری اور بے بسی کے بہ سبب اسکے وار سہنے پر مجبور ہیں، لیکن دوسری جانب انسان ساختہ مصائب بھی کچھ کم نہیں جنکی وجہ سے عام لوگوں کو جھوجھنا پڑتا ہے۔ آج جہاں بھی جائیں سفیدوں کے درختوں سے اُڑنے سے والے ورئی کے گالے جیسے زرگلPOLLENنے فضا کو بُری طرح آلودہ کرکے رکھ دیا ہےْ کئی ایسے علاقوں میں ،جہاں سفیدوں کے درخت اچھی خاصی تعداد میںہیں، راہ چلتے لوگوں کے لئے سانس لینا بھی دشوار بن جاتا ہے اور اس وبا سے چھاتی کے امراض میں مبتلا ء ہونے والے لوگوں کی تعداد میں بڑی سرعت کے ساتھ  اضافہ ہو رہا ہے۔ زرگلِ کے یہ گالے ہوائوں میں اُڑ کر گھروں کے اندر بھی داخل ہوتے ہیں جہاں اکثر چھوٹے بچے اسکا تختہ مشق بن جاتے ہیں۔ اس کے اس قدر باریک ریشے جو ننگی آنکھ سے دکھائی بھی نہیں دیتے آنکھ، ناک اور منہ کے راستے جسم میں داخل ہو کر انواع و اقسام کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں، جنکی وجہ سے لوگوں کو جسمانی تکالیف کے ساتھ ساتھ علاج ومعالجہ پر آنے والے خرچہ سے اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ آج کے تخصیصی دور میں معالجہ کے مختلف مراحل ہر شخص کے معیشی حالات سے میل نہیں کھاتے اور کم آمدن والے لوگوں، جنکی غالب اکثریت ہے، کو اس اضافی بوجھ کی وجہ سے ہفت خواں طے کرنا پڑتے ہیں۔ اگر چہ ریاستی ہائی کورٹ نے وقت پر لوگوں کی ان مشکلات کا بھر پور احساس کرکے حکومت کو ریاست بھر میں سفیدوں کی اس نوع کا صفایا کرنے کے واضح احکامات دیئے لیکن اُن پر عمل کرنا ہنوز باقی ہے۔ حالانکہ ایسا بھی نہیں ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے کوئی کاروائی نہیں کی ہو لیکن اگر اُسے کاغذی کارروائی سے موسوم کیا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا، کیونکہ سال2016کے ماہ مئی میں ضلعی کمشنروں نے اخبارات کے ذریعہ نوٹس جاری کرکے سفیدے اُگانے والوں کو مطلع کیا تھا کہ روسی سفیدے کاٹ دیئے جائیں ، بصورت دیگر انکےخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ لیکن اسکے باوجود نہ تو سفیدے کاٹے گئے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے کسی کے خلاف قانونی کاروائی کئے جانے کی کوئی اطلاع ہے۔ اس کے برعکس اس موزی شےکی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ حیرت کا مقام ہے کہ کئی علاقوں میں انتظامیہ کی ناک کے نیچے روسی سفیدوں کی نرسریاں قائم کی گئی ہیں، جہاں سے بوٹے مارکیٹ میں سپلائی ہوتے ہیں۔ چونکہ سفیدے کی لکڑی باقی لکڑیوں کے مقابلے میں قدرے سستی ہوتی ہے اور مقامی میوہ جات کی پیکنگ اور مکانات کی چھتیں ڈالنے میں بڑی مقدار میں استعمال ہوتی ہے، لہٰذا اسکی تجارت کے ساتھ ایک بہت بڑا حلقہ وابستہ ہے، جو اسکے خاتمہ کو اپنے لئے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ لکڑی کی تجارت میں اسکا ایک اہم حصہ ہے، لیکن جو شے انسانی وجود کےلئے تکلیف کا سبب بن جائے، اسکا متبادل تلا ش کرنا بہت ضروری ہے۔ عدلیہ نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور اب ذمہ داری انتظامیہ کی بنتی ہے، جو نا معلوم وجوہات کی بنا پر کنی کترانے کو ہی ترجیح دیتی ہے،حالانکہ سیلاب 2014کے بعد ندی نالوں کے کناروں سے غیر قانونی شجری کاری جو پانی کے بہائواور نکاس میںرکاوٹ کا سبب بن رہی تھی ،کا خاتمہ کرنے کی غرض سےعدلیہ کے احکامات من و عن نافذ کرنے کی غرض سے انتظامیہ نے بڑی مستعدی اور تند ہی کا مظاہرہ کیا تھا اور اس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اس کار خیر کےلئے ضلعی انتظامی اداروں کو سراہنے میں کوئی پس و پیش نہ کیا گیا بلکہ اگر دیکھا جائے تو اکثریت کی جانب سے عملی تعاون کرنے سے بھی گریز نہیں کیا گیا۔ ظاہر سی بات ہے روسی سفیدوں کے خاتمہ میں ایسے حلقے ضرور سد راہ بننے کی کوشش کرینگے ، جن کے مفادات انکے فروغ سے وابستہ ہیں مگر عوام الناس کی اکثریت کو اسکی وجہ سے بہت مشکلات اور تکالیف کا سامنا ہے، جسے دور کرنے کےلئے سنجیدہ اور کارگراقدامات کرنے کی ضرورت ۔ محض اخبارات میں نوٹسوں کی اشاعت سے کوئی نتیجہ برآمد ہونے کی توقع رکھنا بیوقوفوں کی جنت میں رہنے کے برابر ہے۔ اس مصیبت کا قلع قمع کرنے کی خاطر ایک بھر پور مہم شروع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، وگرنہ اس ایذاء رسانی کا موسم گزر کر سال بھر کےلئے یہ دفتر بند ہوجاتا ہے۔
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی رہنما پرہ کے خلاف ”ایم سی سی“ کی خلاف ورزی کا مقدمہ مسترد
تازہ ترین
اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر

Related

اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025
اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?